کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی پہلی بار ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پر شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

معروف گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، کیونکہ دونوں پہلی بار باضابطہ طور پر ریڈ کارپٹ پر ایک ساتھ نظر آئے۔

دونوں نے پیر کے روز نیویارک میں منعقدہ ٹریبیکا فلم فیسٹیول 2026 کے دوران دستاویزی موسیقی فلم Katy Perry: The Lifetimes Tour – Live from Parisکی عالمی پریمیئر تقریب میں مشترکہ شرکت کی۔

ریڈ کارپٹ پر کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے روایتی انداز میں تصاویر بنوائیں، تاہم ان کے درمیان خوشگوار ہم آہنگی بھی نمایاں رہی۔

مختلف مواقع پر دونوں کو مسکراتے ہوئے ایک دوسرے کی جانب دیکھتے اور دوستانہ و رومانوی انداز میں گفتگو کرتے دیکھا گیا، جس نے حاضرین اور میڈیا کی توجہ حاصل کر لی۔

تقریب کے دوران جسٹن ٹروڈو کافی پُرسکون اور خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔ بتایا جاتا ہے کہ عشائیے کے دوران نشر ہونے والے گانوں کے ساتھ وہ کیٹی پیری کے گیتوں کے بول بھی گنگناتے رہے۔

41 سالہ کیٹی پیری اور 54 سالہ جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی افواہیں جولائی 2025 میں اس وقت سامنے آئیں جب دونوں کو مونٹریال میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

اسی دوران ٹروڈو اپنی نوعمر بیٹی ایلا گریس کو بھی کیٹی پیری کے کینیڈا میں ہونے والے ایک کنسرٹ میں لے گئے تھے۔

بعد ازاں گزشتہ اکتوبر میں پیرس میں کیٹی پیری کی سالگرہ کی تقریب کے دوران بھی دونوں کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں