سعودی حکام نے شاہ سلمان ریلیف کے سوڈان کے لیے امدادی پروگراموں کا جائزہ لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شاہ سلمان ریلیف کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیح کی سوڈان میں سعودی سفیر زیاد الحربی سے ایک اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات سعودی دارالحکومت میں کی گئی اور انسانی بنیادوں پر سوڈان میں شاہ سلمان ریلیف کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں اعلی حکام نے سوڈان کے غربت اور مسائل زدہ عوام کے لیے 'کے ایس ریلیف' کے منصوبوں کی رفتار پر غور کیا۔ اس موقع پر سفیر برائے سوڈان نے 'کے ایس ریلیف' کی طرف سے سوڈانی عوام کے لیے فراخدلانہ انیشیٹوز کو سراہا اور 'کے ایس ریلیف' کی دنیا بھر میں مشکلات میں گھرے انسانوں کے لیے عوام پر اثرات کی تعریف کی۔

دریں اثنا شاہ سلمان ریلف نے اقوام متحدہ کے انسانی بنیادی امور سے متعلق رابطہ کاری کے ذمہ دار ادارے کے ساتھ ایک ورچوئل سیشن کیا۔ سیشن میں افغانستان، غزہ اور شام میں امدادی کاموں کے لیے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے حکام کے ساتھ یہ مذاکراتی سیشن شاہ سلمان ریلیف کے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مشاورت اور حکمت عملی کے حوالے سے معمول کی سرگرمی ہے تاکہ مشکلات میں گھرے انسانوں کو انسانی بنیادوں پر سامان کی فراہمی میں ایک دوسرے سے تعاون کیا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں