یمن سے پیٹرولیم مصنوعات کی صورت میں جامع تزویراتی تعاون کیا جارہا: سعودی سفیر

سعودی عرب اور یمنی حکومت یمن کے بجلی کے شعبے میں کرپشن کا مقابلہ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن میں سعودی سفیر محمد آل جابر نے "العربیہ" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے ذریعے یمنی حکومت کے لیے سعودی تعاون یمن کے لیے ایک جامع تزویراتی تعاون کا حصہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے حوالے سے سعودی-یمنی معاہدہ یمنی حکومت کو اس کے ارد گرد کے معاشی حالات کے باوجود اپنی خدمات فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے اور سلامتی و استحکام کو فروغ دیتا ہے۔

اسی تناظر میں سعودی سفیر آل جابر نے کہا کہ کہ سعودی عرب یمنی حکومت کے ساتھ مل کر یمن میں بجلی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے اور ساتھ ہی حکومتی کمیٹیاں تشکیل دے کر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے نظم و نسق پر کام کر رہا ہے تاکہ ان کی واضح طور پر آپریشنل دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے اور بجلی کے شعبے میں کرپشن کا مقابلہ کیا جا سکے۔

سعودی عرب اور یمن نے یمن کے مختلف صوبوں میں بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کو چلانے میں مدد کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کی مالیت 15 کروڑ ڈالر ہے جو سعودی عرب کی جانب سے یمن کی ترقی اور تعمیر نو کے سعودی پروگرام کے ذریعے یمنی وزارتِ بجلی و توانائی کو فراہم کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات "ڈیزل اور مازوٹ" کا یہ تعاون یمن کے مختلف صوبوں میں بجلی پیدا کرنے والے 70 سے زائد پاور پلانٹس کو ایندھن فراہم کرتا ہے تاکہ بجلی کی خدمات کے استحکام اور ان کے مسلسل چلنے کو یقینی بنایا جا سکے اور بجلی کی توانائی سے منسلک اہم اور خدماتی شعبوں کی مدد کی جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں