بھارت میں ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ، عملے کے پانچ افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بھارتی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ہفتے کے روز ملک کے دور دراز شمال مشرق میں فضائیہ کے ایک سٹیشن پر اترنے کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

فضائیہ نے بتایا کہ روسی ساختہ Antonov An-32 طیارہ "آج ریاست آسام کے شہر جورہٹ میں اترنے کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔"

بیان کے مطابق حادثے میں عملے کے پانچ ارکان جان سے گئے۔

بیان میں کہا گیا، "حادثے کی وجہ کا سراغ لگانے کے لیے ایک کورٹ آف انکوائری تشکیل دی جا رہی ہے۔"

نیوز چینل این ڈی ٹی وی نے جائے حادثہ کی تصاویر نشر کیں جن میں دھوئیں کا ایک گہرا سیاہ بادل اور بظاہر پاش پاش ہو جانے والا طیارہ نظر آیا۔

این-32 ایک جڑواں انجن والا ٹربوپروپ طیارہ ہے جو خاص طور پر بلندی پر اور انتہائی موسموں میں بہتر کارکردگی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ملک کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں فوجی سامان کی ترسیل اور شہری امداد کے لیے بھارتی فضائیہ ایسے تقریباً 100 طیارے استعمال کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں