جہاز میں تکنیکی خرابی کے باعث پوپ لیو ٹرمینل واپس جانے پر مجبور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کیتھولک فرقے کے سولہویں پوپ لیو جو ان دنوں ایک ہفتے کے لیے سپین کے دورے پر ہیں، جمعہ کے روز جہاز کی پرواز سے پہلے اچانک تکنیکی خرابی آجانے سے تاخیر کا شکار ہوگئے۔

'اے ایف پی' کے مطابق لمبے انتظار کے لیےجہاز میں بیٹھے رہنے کے بجائے پوپ واپس اتر کر دوبارہ ٹرمینل میں پہنچ گئے۔

اس سے کچھ ہی پہلے سپین کے بادشاہ نے پوپ کو الوداع کہا اور پوپ طیارے پر سوار ہوئے تھے، مگر جہاز کی پرواز میں دیری ہوئی تو معلوم ہوا کہ تکنیکی خرابی آگئی ہے جسے دور کیا جارہا ہے۔ پوپ اس کے بعد جہاز سے اترے اور واپس ٹرمینل میں آگئے۔

کیتھولک فرقے کے پوپ کےساتھ اس سفر میں مجموعی طور 80 افراد تھے۔ جن میں پادریوں کے علاوہ میڈیا پرسنز بھی بڑی تعداد میں ہیں۔ بعد ازاں جہاز کمپنی کی جانب سے ایک مختصر سا بیان سامنے آیا کہ پوپ کی روانگی میں نصف گھنٹے کے قریب تاخیر ہوگئی۔ وجہ تکنیکی خرابی بنی۔ یہ بیان پونے چار بجے جاری کیا گیا۔ یہ بیان پائلٹ کی طرف سے جاری کیا گیا۔

اس پرواز کے ذریعے پوپ سپین کا ایک ہفتے کا دورہ مکمل کر کے واپس روم پہنچنے والے تھے۔ وہ جمعہ کے روز ہی سپین کے جزیرے کینیرے سے قریبی جزیرے گران کاینریا پہنچے تھے۔ اس جزیرے پر جمعرات کے روز سے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں