گذشتہ 24 گھنٹوں میں حزب اللہ کے 70 اہداف کو حملوں کا نشانہ بنایا : اسرائیلی فوج

حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں دو اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 70 عسکری اہداف پر حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فوج کے پریس آفس کے بیان میں آج ہفتے کے روز بتایا گیا کہ "گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 70 اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور حزب اللہ کی عسکری تنصیبات اور راکٹ لانچرز پر ضربیں لگائی گئیں۔"

اسی طرح اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے آج جنوبی لبنان میں جزین، مغربی بقاع اور نبطیہ کے علاقوں میں حزب اللہ کے اہداف پر حملے کیے۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان پر فضائی حملوں کا ایک سلسلہ اس وقت شروع کیا جب اس کی فوج نے نبطیہ شہر سمیت بیس قصبوں کے رہائشیوں کو انخلا کا انتباہ جاری کیا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے ہفتے کے روز ملک کے جنوب میں خود کش ڈرونز کے ذریعے دو اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس کی فضائیہ نے ہفتے کے روز ایک مشکوک فضائی ہدف کو روکا جو لبنان سے اسرائیلی علاقے میں داخل ہوا تھا۔

رواں سال 16 اپریل کو جنگ بندی کے پہلے اعلان اور پھر اس میں دو مرتبہ توسیع کے بعد سے جنوبی لبنان کے وسیع علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکی سرپرستی میں ہونے والے مذاکرات کے چوتھے دور کے خاتمے کے بعد جو ایک ہفتہ قبل منعقد ہوا تھا، بیروت، واشنگٹن اور تل ابیب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اعلان کیا گیا کہ اسرائیل اور لبنان جنگ بندی کے نفاذ پر متفق ہو گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں