لنکن میموریل پول کے ساتھ چھیڑچھاڑ کے الزام میں پانچ افراد کی گرفتاری

ان تنصیبات کو تباہ کرنے یا تباہ کرنے کی کوشش کرنے کی سزا دس سال تک قید ہے: ٹرمپ کا انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

امریکی حکام نے لنکن میموریل کے ریفلیکٹنگ پول کو نقصان پہنچانے کے شبہ میں کم از کم پانچ افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کے ذمہ داروں کو دس سال تک قید کی سزا کی دھمکی دی ہے۔

امریکی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ حکام نے پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے اور دیگر افراد کو مزید پانچ سمن جاری کیے ہیں۔ یہ کارروائی ٹرمپ کے ان بیانات کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے، اب تک ثبوت فراہم کیے بغیر، کہا تھا کہ پول کے اگلے حصے پر 250 فٹ لمبا کٹ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے نقصانات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کی تعمیر میں بہت زیادہ محنت، مہارت اور پیسہ لگا تھا۔

حراست میں لیے گئے افراد میں سابق امریکی اولمپک روور ڈیوڈ (ڈیوی) ہیرن بھی شامل ہیں جنہوں نے اس سے قبل ’’ این بی سی نیوز ‘‘ نیٹ ورک کو بتایا تھا کہ پول کے اندر پینٹ کے الگ ہونے والے ایک ٹکڑے کو چھونے کے بعد جمعہ کے روز انہیں پانچ گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا تھا۔ یہ پیش رفت ٹرمپ کی ویک اینڈ کے دوران کیمپ ڈیوڈ ریزورٹ میں ٹھیکیداروں کے ساتھ ہونے والی ایک ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے جہاں انہوں نے کہا تھا کہ مرمت کے اضافی کام کے لیے پول کا پانی دوبارہ خالی کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اتوار کے روز صدارتی ہیلی کاپٹر "میرین ون" کو بھی اس جگہ کے اوپر پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ذاتی طور پر پول کا معائنہ کیا ہے۔ پیر کی صبح ’’ ٹروتھ سوشل‘‘پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے اپنی بات دہرائی کہ دو ہفتوں بعد امریکہ کے قیام کی 250 ویں سالگرہ کی تقریبات سے ٹھیک پہلے پول پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں 300 فٹ کا شگاف ڈالا گیا ہے اور پانی میں غیر قانونی طور پر کیمیکل شامل کیے گئے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ براہ کرم یاد رکھیں کہ ان تنصیبات کو تباہ کرنے، یا تباہ کرنے کی کوشش کرنے کی سزا دس سال تک قید ہے اور قانون کا مکمل نفاذ کیا جائے گا۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پر اب تک کوئی ایسی پوسٹس یا عوامی شواہد سامنے نہیں آئے جو پول کے ارد گرد گھاس والے حصوں پر لفظ "8647" لکھ کر نقصان پہنچانے کے دعووں کی تصدیق کرتے ہوں۔ امریکی ثقافت میں نمبر "86" کسی چیز کو ہٹانے یا اس سے چھٹکارا پانے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ وفاقی پراسیکیوشن نے نمبر "47" کے ساتھ اس کے ملاپ کی تفسیر ٹرمپ کے لیے ایک خطرے کے طور پر کی ہے کیونکہ وہ امریکہ کے 47 ویں صدر ہیں۔

لنکن میموریل ریفلیکٹنگ پول واشنگٹن ڈی سی میں واقع ایک مشہور اور تاریخی تالاب ہے۔ یہ واشنگٹن کے مشہور تفریحی اور تاریخی مرکز "نیشنل مال ‘‘ کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ تقریباً 2,030 فٹ طویل اور 167 فٹ چوڑا ہے۔ اس کے دونوں اطراف پیدل چلنے کے راستے اور سایہ دار درخت موجود ہیں۔ 1963ء میں مارٹن لوتھر کنگ جونیئر نے اپنی مشہورِ زمانہ تقریر ’’ آئی ہیواے ڈریم ‘‘ اسی تالاب کے سامنے کھڑے ہو کر اڑھائی لاکھ لوگوں کے سامنے کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں