ایران سے تجارت کوفروغ دینے کے لیے پاکستان نے تفتان ریلوےسٹیشن کوبطورکسٹم سہولت نامزدکر دیا
ہمسایہ ممالک کا دوطرفہ تجارت کو 10 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ارادہ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں ہفتے کہا ہے کہ پاک ایران تجارت کو فروغ دینے کی کوششوں کے درمیان پاکستان نے دوطرفہ سرحد کے قریب تفتان ریلوے سٹیشن کو درآمد و برآمد کی منظوری کے لیے زمینی کسٹم سہولت کے طور پر نامزد کیا ہے۔
دونوں ممالک اپنی دوطرفہ تجارت کو موجودہ تقریباً تین بلین ڈالر سے بڑھا کر 10 بلین ڈالر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں گذشتہ سال مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے 12 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے تھے۔
ایف بی آر نے 23 جون کو تفتان ریلوے سٹیشن کو کسٹم کی سہولت قرار دیتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اسی دن ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔
پاکستانی ریونیو اتھارٹی نے کہا، "فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 11.75 ایکڑ اراضی پر مشتمل تفتان ریلوے سٹیشن کو سامان لادنے، اتارنے اور کلیئرنس یا کسی بھی قسم کے سامان کی درآمد یا برآمد کے لیے زمینی کسٹم سٹیشن قرار دینے پر خوشی ہے۔"
تفتان دونوں ممالک کی اہم زمینی گذرگاہ ہے اور طویل عرصے سے تزویری اہمیت کی حامل ہے لیکن بنیادی ڈھانچے کی حدود اور کسٹم کی جامع سہولیات کی کمی سے یہ اپنی پوری صلاحیت سے کم کام کر رہی ہے۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی اِرنا نے بتایا کہ ریلوے سٹیشن کو زمینی کسٹم سہولت کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ ایرانی اور پاکستانی ریلوے سربراہان کے درمیان فون پر گفتگو کے بعد کیا گیا۔ اس کے بعد سرکاری خط و کتابت ہوئی۔
رپورٹ میں ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ریلوے کسٹم سہولت کے قیام سے ریل کے ذریعے سامان کی نقل و حمل، اس کے اخراجات میں کمی، کسٹم کلیئرنس کی رفتار تیز ہونے اور سرحد پار تجارت کی بہتری کی توقع ہے۔
اس ہفتے کے شروع میں پاکستان اور ایران نے صدر پیزشکیان کے دورۂ اسلام آباد کے دوران ملاقاتوں میں تجارت، زراعت اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا۔ حکام نے بتایا کہ تہران نے اپنی 60 فیصد گوشت کی درآمدات پاکستان سے حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
-
سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پاکستانی کے دلیرانہ اقدام کی وجہ سے اٹلی میں پذیرائی
اطالوی حکام نے سعودی عرب میں پیدا ہونے والی پاکستانی نوجوان کی بہادری کا اعتراف ...
پاكستان -
پیمرا نے معروف پاکستانی ٹی وی چینل کی نشریات 15 روز کے لیے معطل کر دیں
جیو نیوز پر 10 محرم الحرام، کو پروگرام “سفرِ عشق” میں ایسی مذہبی تصویر کشی اور ...
ایڈیٹر کی پسند -
علاقائی کشیدگی میں کمی، پاکستان کے کاروباری گروپ کا ایران گیس پائپ لائن کی بحالی پر زور
تجارت، سرحدی انفراسٹرکچر اور نجی شعبے میں تعاون بہتر کرنے کا مطالبہ
پاكستان