امریکی ہیلی کاپٹر کے بحیرہ عرب میں ڈوبنے سے ایک امریکی اہلکار لاپتہ، تین زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ بحیرہ عرب میں ڈوبنے والے ایک ہیلی کاپٹر پر سوار ایک اہلکار لاپتہ ہے جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تینوں زخمی اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک امریکی ہیلی کاپٹر 'سی ہاک ایم ایچ 60 ایس' کو بحیرہ عرب میں ایک ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔ امریکی ہیلی کاپٹر کے ساتھ یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا۔ تاہم امریکی فوج کے بقول ہیلی کاپٹر کی تباہی کا یہ واقعہ دشمن کی کسی کارروائی کی وجہ سے پیش نہیں ہے۔

امریکی بحریہ کے بیان کے مطابق اس علاقے میں موجود بحری اثاثوں کی مدد سے لاپتہ اہلکار کی تلاش شروع کی جا چکی ہے۔ نیز اس امریکی ہیلی کاپٹر کی تباہی کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

امریکی فوج کے بیان کے مطابق یہ امریکی ہیلی کاپٹر اسی علاقے میں خدمات انجام دینے کے لیے تھا جو علاقہ امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش کے زیر نگرانی علاقے میں آتا ہے۔

سمندروں میں ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ امریکی اہلکار سمجھتے ہیں کہ ایک پر خطر سرگرمی ہو سکتی ہے۔ حتیٰ کہ ایک تجربہ کار پائلٹ کے لیے بھی یہ معمول کی لینڈنگ سے ہٹ کر ہوتی ہے۔ کیونکہ ہیلی کاپٹر کی ساخت ایسی ہوتی ہے جو لینڈنگ کو غیر متوازن بنا کر خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

امریکی افواج کو اس علاقے میں ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ایران کے ساتھ جنگ بندی کے باجود وقفے وقفے سے بھڑکنے والے پرتشدد واقعات میں اضافہ کسی بڑے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں