ممتازعالمی فٹبالر میسی ورلڈ کپ کھیلتے ہوئے 'گولڈن بوٹ' کے اعزاز کی دوڑ میں شامل
لائنوئل میسی جنہوں نے بدھ کے روز انگلینڈ کے مقابل اپنی زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ، ان کی اس کامیاب کھیل کے بعد وہ 'گولڈن بوٹ' کی دوڑ میں بھی شریک نظر آتے ہیں۔
میسی کی کوشش ہے کہ وہ جاری ورلڈ کپ میں زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ قائم کریں۔ اس سلسلے میں کائیلن امباپے بھی ان کے ساتھ سخت مقابلے میں ہے۔ اس سے قبل میسی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 21 گول کرنے کا ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔ اب کی بار بھی وہ زیادہ سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔
انہیں اٹلانٹا میں روکنے کا چیلنج انگلینڈ کے لیے بڑا اہم تھا۔ انگلینڈ کے کوچ تھامس ٹوچل نے میسی کے بارے میں کہا 'جس طرح وہ اپنی ٹیم کو لے کر چلتا ہے وہ ناقابل تصور ہے۔ اس مہارت کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے۔ یہ ذمہ دارانہ اور فاتحانہ کامیابی کے ایک معیار کی بدولت ہی ممکن ہے۔
یاد رہے 39 سالہ میسی کا یہ آخری ورلڈ کپ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے 2022 میں قطر میں ارجنٹینا کو کامیابی سے ہمکنار کیا تھا۔ اس سے قبل میر ڈونا نے ارجنٹینا کو 1986 میں ورلڈ چیمپیئن بنوایا تھا۔ اس کے بعد ارجنٹینا رنر اپ بنتا رہا۔
انگلینڈ کے کھلاڑی ہیری کین اور جوڈے بیلنگہام بھی 'گولڈن بوٹ' کی اس دوڑ کا حصہ بننے میں کوشاں نظر آئے۔ انہوں نے اب تک چھ چھ گول کرنے میں کامیابی پائی ہے۔ ادھر فرانس جس نے اگرچہ سیمی فائنل میں سپین سے شکست کھائی ہے ، مگر اس کے امباپے بھی 'گولڈن بوٹ' کی دوڑ میں ہیں۔