سعودی عرب: جدیدہ عرعر کسٹم کے ذریعے 42 کلوگرام منشیات کی اسمگلنگ ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں جدیدہ عرعر کسٹم نے ایک گاڑی میں 42 کلوگرام سے زائد میتھمفیٹامائن (شبو) اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے، جسے مذکورہ گاڑی کے فیول ٹینک میں مہارت سے چھپایا گیا تھا۔ یہ گاڑی اسی راستے سے سعودی عرب میں داخل ہو رہی تھی۔

اتھارٹی نے وضاحت کی کہ یہ کامیابی سعودی عرب کے کسٹمز سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور ملک میں منشیات لانے کی کوششوں کو روکنے کے لیے زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کی جاری سیکیورٹی اور نگرانی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

انسدادِ منشیات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ رابطہ کاری کے بعد سیکیورٹی کارروائی مکمل کی گئی۔ اس کے نتیجے میں سعودی عرب کے اندر اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا جو یہ سامان وصول کرنے کا منتظر تھا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اتھارٹی نے معاشرے کے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اسمگلنگ کی روک تھام اور قومی معیشت کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع سیکیورٹی ہیلپ لائن (1910)، بین الاقوامی نمبر (009661910) یا ای میل کے ذریعے دیں۔

اتھارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام اطلاعات کو مکمل صیغہ راز میں رکھا جاتا ہے اور اطلاع درست ثابت ہونے پر مخبر کو مالی انعام بھی دیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں