ڈنمارک: فائرنگ سے مشتبہ ملزم اور پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز ایک ڈینش پولیس افسر اور دو دیگر افراد گولی لگنے سے زخمی ہو گئے جن میں مشتبہ مجرم بھی شامل ہے۔

فائرنگ کا واقعہ شمالی ڈنمارک کے شمالی جٹ لینڈ کے علاقے نوریسنڈبی میں پیش آیا۔

ڈنمارک کے نشریاتی اداروں ٹی وی ٹو اور ڈی آر نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ فائرنگ کے بعد جمعے کو محکمہ پولیس کی ویب سائٹ ڈاؤن تھی۔

پولیس کو رات 1:39 بجے نوریسنڈبی کے صنعتی علاقے میں آتش زدگی کی اطلاع ملی اور وہ جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں ان پر گولیاں چلائی گئیں۔ اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ ڈی آر نے بتایا کہ پولیس نے کہا ہے کہ رات تین بجے تک فائرنگ ختم ہو گئی تھی لیکن تفتیش جاری رہے گی۔

یہ فوراً واضح نہیں ہوسکا کہ تیسرا زخمی کون تھا۔ جائے وقوعہ سے تصاویر اور ویڈیوز میں سیاہ دھوئیں کی لکیر نظر آئی۔ مزید تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں