دمشق میں ایرانی پاسداران اور حزب اللہ کے ارکان کی موجودگی کی تصدیق
دمشق کے نواح سے حزب اللہ کے ارکان گرفتارکرنے کا دعویٰ
شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے السیدہ زینب میں جیش الحر کے جنگجوؤں نے پاسداران انقلاب ایران کے العباس بریگیڈ کے کمانڈر سمیت لبنانی حزب اللہ کے متعدد ارکان کو حراست میں لے لیا ہے۔
شامی میڈیا سینٹر نے دمشق کے علاقے الحجرالاسود پر بھی میزائل اور توپ خانے سے حملے کی تصدیق کی ہے۔ ادھر درعا کے علاقے خربہ غزلہ میں سرگرم مقامی کوآرڈی نیشن کمیٹی نے بتایا کہ شامی فوج کے ٹو اور پچاس بریگیڈ نے درعا بلدیہ پر شدید گولا باری کی گئی ہے۔
ادھر شامی فوج نے دمشق کے وسط میں حزب اللہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کی تعیناتی کی علانیہ تصدیق کی ہے۔ جیش الحر کی مشترکہ داخلی کمان کے ترجمان فھد المصری نے بتایا ہے کہ علانیہ طور پر دمشق کے وسط میں حزب اللہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے ارکان کی تعیناتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
درایں اثناء شامی جیش الحر نے بتایا کہ درعا کے نواح میں تعینات بریگیڈ ٹو اور پچاس سے تعلق رکھنے والے دس اہلکار منحرف ہو کر ان کی ''محفوظ'' پناہ میں آ گئے ہیں۔