عراق: پولیس مرکز پر خود کش حملہ، 6 ہلاک
چار حملہ آور بھی ہلاک، کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی
چار خود کش حملہ آوروں نے ہفتے کو صبح سویرے دارالحکومت بغداد کے شمالی قصبے میں پولیس ہیڈکوارٹر پر یلغار کر دی۔ اس دوران تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ کے دوران چھ پولیس آفیسر ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی سے متعلق ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے سب سے پہلے فائرنگ کر کے حفاظت پر مامور محافظین کو ہلاک کیا اور بعد ازاں پولیس کمپاونڈ کے اندر گھس کر کارروائی مکمل کی۔ یہ واقعہ بغداد کے شمال میں 180 کلو میٹر دور پیش آیا۔
پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا جبکہ تین حملہ آوروں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ابتدائی طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم القاعدہ کے مقامی گروپ نے رواں سال کے شروع میں عراق کو اسلامی امارت بنانے کا اعلان کیا تھا