''اسرائیلی قبضے کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے''
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہر کی کمیٹی میں سفارش
اقوام متحدہ کے ماہر برائے انسانی حقوق نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو بین الاقوامی قانون کی توہین کرنے اور مذاق اڑانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی عالمی عدالت سے رجوع کیا جانا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہر رچرڈ فالک نے یہ سفارش اپنی تازہ پیش کردہ رپورٹ میں کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان امن مذاکرات کا جاری سلسلہ بھی ناکام ہو جائے تو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو چاہیے کہ وہ ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر کے یہ معلوم کر ے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی بین الاقوامی قانون کے مطابق کیا حیثیت ہے اور اس کے مضمرات کیا ہو سکتے ہیں۔
انسانی حقوق کے ماہر کا کہنا ہے '' اگر اسمبلی نے کوئی ایسی قرار داد منظور کی انہیں توقع نہیں ہے کہ ایسی کسی قرارداد کی بنیاد پر سامنے آنے والی عالمی عدالت انساف کے فیصلے کو اسرائیل تسلیم کرے گا۔''
رچرڈ فالک نے اقوام محدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کیلیے تیار کردہ اپنی رپورٹ منگل کو رات گئے پیش کی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ عالمی قوانین کا مذاق ہے.
واضح رہے رچرڈ فالک مسلسل اپنی رپورٹس اور دوٹوک موقف کی وجہ سے اسرائیلی ناراضگی کی زد میں رہتے ہیں، جبکہ رچرڈ فالک کا کہنا ہے کہ وہ اپی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔