لبنان دھماکے کی عالمی برادری کیطرف سے سخت مذمت

جان کیری نے سابق وزیر کی موت کو امریکا کا نقصان قرار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

بیروت میں جمعہ کے روز ہونے والے دھماکے پر عالمی برادری نے سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ممتاز سیاسی شخصیت محمد شطہ کی ہلاکت کو لبنان کے ساتھ ساتھ عالمی بررادری اور اعتدال پسند قوتوں کا نقصان قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ، امریکا اور سعودی عرب کے علاوہ خلیجی ممالک نے اس سلسلے میں اہل لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے بیان میں بم دھماکے کو گھناونی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے محمد شطہ کی ہلاکت کو شامی حکمران رجیم کی مخالفت کرنے والی موثر شخصیت کی موت گردانا ہے۔

جان کیری کے مطابق ''محمد شطہ کی ہلاکت لبنان اور امریکا کیلیے خوفناک نقصان ہے۔'' واضح رہے جان کیری کا محمد شطہ کے ساتھ اس زمانے سے گہرا رابطہ رہا ہے جب جان کیری ایک امریکی سینیٹر کے طور پر لبنان جایا کرتے تھے۔ امریکی وزیر خارجہ نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا '' محمد شطہ دانش، ذمہ داری اور اعتدال کی آواز تھے، ہم ان کا خلا محسوس کریں گے۔''

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں لبنان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دھماکے کے ذمہ داروں کی تلاش اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں امریکا پورا تعاون کرے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس موقع پر اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ عالمی برادری لبنان کی سلامتی اور استحکام کے لیے لبنان کے ساتھ ہے۔ اقوام نتحدہ کے ترجمان مارٹن نیسرکی کے مطابق بانکی مون نے بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مارٹن نیسرکی کے الفاظ میں'' سیکرٹری جنرل لبنان میں دہشت گردی پر دل گرفتہ ہیں اور لبنان کے حکام کی امن کیلے کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔''

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے محمد شطہ کو برداشت، اور اعتدال پسندی کی انتھک آواز قرار دیا اور ان کی موت کو لبنان کے لیے عظیم نقصان کا نام دیا۔

خلیجی ممالک نے بھی اس واقعے کو ایک سانحے کے طور پر لیا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے دھماکے کو بزدلانہ اور مجرمانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس امر پر زور دیا ہے کہ لبنان کے تمام فریق دلیل کی بات سننے اور سمجھنے کی طرف بڑھیں۔''

اس موقع پر لبنان میں سعودی سفارت خانے نے سعودی شہریوں کو لبنان میں سفر سے گریز اور لبنان چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ قطر نے بیروت دھماکے کی مذمت کی اور اسے خطے کو بدامنی میں دھکیلنے کی سازش قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں