اوباما کی القاعدہ کیخلاف قبائل اور عراقی فورسز کے تعاون کی حمایت

عراقی پارلیمنٹ کے سنی سپیکر اسامہ النجفی کی اوباما سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی صدر براک اوباما نے عراقی پارلیمنٹ کے سنی سپیکر اسامہ النجفی سے ملاقات میں عراق کے سنی قبائل اور عراقی فورسز کے درمیان مطابقت اور موثر رابطوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ صدر اوباما نے اس موقع پر تمام طبقات کے جائز حقوق کے لیے عراقی قیادت کے درمیان سیاسی عمل کے ذریعے مکالمے کی حوصلہ افزائی کی تاکہ باہمی شکایات کا ازالہ ہو سکے۔

وائٹ ہاوس کی طرف سے اس بارے میں جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاوس القاعدہ کیخلاف صوبہ انبار کے شہروں فلوجہ اور رمادی میں عراق کی مدد کرنا چاہتا ہے۔

اس موقع پر دونوں طرف سے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے طاقت کے استعمال کے ساتھ ساتھ بات چیت اور سیاسی اقدامات بھی کیے جائیں۔

ملاقات میں صدر اوباما کے علاوہ امریکی نائب صدر جوبائیڈن بھی موجود تھے۔ دونوں امریکی ذمہ داران نے امریکا کی جانب سے القاعدہ کیخلاف قبائل اور فوج کے درمیان تعاون کو بہتر کرنے کیلیے مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

اس سے پہلے پیر کے روز عراقی وزیر اعظم نورالمالکی نے صوبہ انبار کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ عسکریت پسندوں کی خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ صوبہ انبار کے اہم شہروں فلوجہ اور رمادی میں تقریبا دو ہفتوں سے القاعدہ نے فورسز کو مشکل میں ڈال رکھا ہے ۔ عملا شیعہ سنی تقسیم کے باعث سنی حکومت کو انتقامی رویہ اختیار کیے ہوئے سمجھتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں