جوہری تنازعہ: ایران کا حتمی مذاکراتی ایجنڈے پر اتفاق
مذاکراتی ایجنڈا حتمی معاہدے کی طرف ایک قدم ہوگا، سفارتی ذرائع
ایران اور چھ عالمی طاقتوں نے ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کے بارے میں مذاکراتی ایجنڈے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس ایجنڈے کے مطابق مذاکرات اگلے ماہ ویانا میں ہوں گے۔ یہ بات ایرانی سفارتی حکام نے اے ایف پی کو بتائی ہے۔
اس سلسلے میں دو دن سے ایران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان آسٹریا کے دارالحکومت آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مذاکرات جاری تھے۔ اتفاق رائے کے نتیجے میں تمام فریق جوہری تنازعے پر جامع مذاکرات کر سکیں گے۔
توقع ہے کہ ایرانی جوہری ایشو پر کئی ماہ تک مذاکرات جاری رہیں گے۔ جس کے بعد یہ دیرینہ تنازعہ طے ہونے کا امکان ہوگا۔ جوہری تنازعہ طے ہونے کی صورت میں مشرق وسطی کے اہم ملک اور مغربی دنیا کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ممکن ہو گا۔
چھ عالمی طاقتون کو امید ہے کہ ایران کے ساتھ حتمی معاہدہ جولائی کے اواخر میں ابتدائی جوہری معاہدے کی مدت پوری ہونے تک ممکن ہو جائےگا۔
سفارتی ذرائع نے ویانا میں طے پانے والے مذاکراتی ایجنڈے کو حتمی جوہری معاہدے کی طرف ایک قدم قرار دیا ہے۔
-
ایران جوہری معاملے پر تعمیری مذاکرات چاہتا ہے: حسن روحانی
ایرانی قوم کیخلاف کچھ نہیں ہونے جا رہا، ایسا سمجھنے والے چشمے بدل لیں
مشرق وسطی -
مغرب سے معاہدہ،ایران کے جوہری حق کا تحفظ ہوگا:روحانی
سپریم لیڈر کی رہ نمائی کی روشنی میں مغرب سے مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں
بين الاقوامى -
خامنہ ای جوہری تنازعے پر مذاکرات سے مایوس ہو گئے
چھ بڑی طاقتوں کیساتھ مذاکرات سے ایک روز پہلے ایرانی سپریم لیڈر کا بیان
مشرق وسطی