.

مصر سے ڈی پورٹ کی جانے والی خواتین کا ائیر پورٹ پر مظاہرہ

انسانی حقوق کیلیے سرگرم خواتین کارکن غزہ جانا چاہتی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

انسانی حقوق کیلیے سرگرم خواتین کو غزہ جانے سے روکنے پر امریکا اور مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین نے قاہرہ ائیر پورٹ پر سخت احتجاج کیا ہے۔ یہ احتجاج اس موقع پر کیا گیا جب انہیں مصری حکام نے زبردستی ڈیپورٹ کیا گیا۔

سرکاری حکام نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا '' ان خواتین کے نام اس لیے مصر میں داخلے کے حوالے سے بلیک لسٹ کیے گئے ہیں کہ انہوں نے اچھا سلوک کرنے کے باوجود سکیورٹی حکام کو مشتعل کرنے کی کوشش کی۔ انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکن خواتین احتجاج کرنے کے بعد لندن ، پیرس اور استنبول جانے والی پروازوں سے واپس چلی گئیں۔

واضح رہے دو روز پہلے لگ بھگ چالیس خواتین نے سیناء کے راستے رفح کی رہداری تک رسائی کی کوشش کی تھی۔ لیکن ان خواتین کو مصری سکیورٹی حکام نے سیناء میں ہی روک دیا۔ اس سے پہلے امریکی نوبل انعام یافتہ خاتون میڈا بنجمن کو مصر میں داخل ہونے سے روکا گیا اور کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

انسانی حقوق سے متعلق خواتین کارکن غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے پیدا شدہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے جانا چاہتی تھیں ۔نیز خواتین کا عالمی دن غزہ کی رہائشی خواتین کے ساتھ گذارنا چاہتی تھیں۔