شامی اپوزیشن کے وزیر دفاع اسعد مصطفی مستعفی
"ملکی تباہی کے بارے میں جھوٹی گواہی نہیں دے سکتا"
شامی اپوزیشن کی جلاوطن حکومت میں شامل قائمقام وزیر دفاع اسعد مصطفی یہ کہتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں کہ "وہ شام کی تباہی کے جھوٹے گواہ نہیں بننا چاہتے۔ شامی حکومت اپنے ہی شہریوں پر مظالم ڈھا کر تاریخ کا مجرم ترین ادارہ بن چکی ہے۔" انہوں نے کہا کہ وہ "جیش الحر اور دوسرے ناموں سے باغی گروپوں کی تشکیل پر مزید پردہ پوشی نہیں کر سکتے۔"
اسعد مصطفی کے استعفی سے شامی اپوزیشن کی صفوں میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس بشار الاسد کے خلاف لڑنے والے انقلابیوں کے مطالبات فوری طور پر پورا کرنے کے وسائل موجود نہیں۔ ان کی تکمیل کے تمام امکانات دم توڑ چکے ہیں۔
انہوں نے ملک میں جاری بحران کے باعث تمام فریقوں کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے اس موقع پر کوئی تاریخی غلطی کی تو اس کی مکمل ذمہ داری ان پر عائد ہو گی۔ بقول اسعد مصطفی بہت سے لوگ اس غلطی کا ارتکاب کر چکے ہیں جس کے باعث شام کا بحران گہرا ہوا۔
مستفعی وزیر دفاع نے شامی عوام کے دوستوں اور بھائیوں سے اپیل کی کہ وہ بچا کھچا ملک سنبھالنے میں ان کی بھرپور مدد کریں۔
-
شام میں جاری بحران دہشت گردوں کو نشانہ بنانے سے حل ہوگا: بشارالاسد
سیاسی محاذ پر کوششوں کے ساتھ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عزم
مشرق وسطی -
شام میں غذائی بحران؛ شہری مضر صحت خوراک کھانے پر مجبور
روٹی مہنگی اور بلیک مارکیٹ میں فروخت
بين الاقوامى -
شام کے لیے عالمی ایلچی الاخضرالابراہیمی مستعفی
اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے شام کے لیے مشترکہ ایلچی الاخضرالابراہیمی نے مستعفی ہونے ...
بين الاقوامى