جامعہ الازہر کے تین سکیورٹی گارڈز جاں بحق
کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے
نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مصر کی سب سے بڑی جامعہ الازہر کے کم از کم تین سکیورٹی گارڈز کوجاں بحق کر دیا ہے۔ اس کارروائی کے میں دیگر کئی افراد بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ کارروائی پیر اور منگل کی درمیانی شب کے دوران ہوئی ۔ جب سکیورٹی گارڈز معمول کے مطابق ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔
کارروائی کے دوران زخمی ہو جانے والوں کو ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولت دی جا رہی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کا سراغ لگانے کیلیے سکیورٹی اہلکاروں کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے جامعہ الازہر کے حوالے سے یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے مرسی کے حق میں مظاہرہ کرنے والے متعدد طلبہ گزشتہ ایک سال کے دوران لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وزارت داخلہ نے جامعہ میں کسی بھی قسم کا احتجاج کو روکنے کیلیے سخت انتظامات کیے ہیں۔
-
مصر:طلبہ کے حکومت مخالف مظاہرے،فائرنگ سے ایک ہلاک
جامعہ قاہرہ اور دوسری جامعات میں برطرف صدر ڈاکٹرمرسی کے حق میں مظاہرے
مشرق وسطی -
جامعہ الازہرمیں پولیس کی کارروائی،19 سالہ طالب علم ہلاک
دہشت گرد طلبہ نے تاریخی جامعہ میں دو عمارتوں آگ لگادی، سرکاری ٹیلی ویژن
مشرق وسطی -
جامعہ الازہر مظاہرہ، بارہ نوجوانوں کو سترہ سترہ سال قید
30 اکتوبر کومرسی کیلیے یونیورسٹی کے باہر مظاہرہ کرنے کا جرم کیا
مشرق وسطی