غزہ سے اسرائیلی علاقے کی جانب راکٹ فائر
غزہ کے ساتھ سرحدی باڑ پر فائرنگ کا تبادلہ ،کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا
غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیل کے جنوبی علاقے کی جانب ایک راکٹ فائر کیا ہے لیکن اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
اسرائیلی فوج کی ایک خاتون ترجمان نے فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ یہ راکٹ شعار حانیگیف کے علاقے میں ایک کھلی جگہ پر گرا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ایک اور ترجمان لیفٹیننٹ کرنل پیٹر لرنر نے جمعہ کو غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحدی باڑ کے نزدیک تعینات اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی بھی اطلاع دی ہے اور ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ اس کے جواب میں صہیونی فوجیوں نے بھی فائرنگ کی ہے لیکن اس واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ چند ہفتوں کے وقفے کے بعد غزہ سے اسرائیل کی جانب راکٹ داغا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق 2014ء کے آغاز کے بعد سے غزہ سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیل کے جنوبی علاقے کی جانب ایک سو سے زیادہ راکٹ فائر کیے ہیں۔
-
غزہ سے ایریل شیرون کی تدفین کی جگہ پر راکٹ حملہ
خاندانی فارم کے نزدیک گرنے والے راکٹوں سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا
بين الاقوامى -
غزہ سے جنوبی اسرائیل کی جانب راکٹوں کی بارش
فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کا اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کے ردعمل میں حملہ
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور تشدد سے غزہ میں 16 شہری زخمی
فلسطین کی محاصرہ زدہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی گولہ باری کے مختلف واقعات میں ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی ڈرون حملے میں اسلامی جہاد کا مزاحمت کار شہید
اسرائیلی فوج کا غزہ کی پٹی کے سرحدی علاقے میں حملے کی تصدیق سے انکار
مشرق وسطی -
غزہ پر اسرائیلی فوج کی نئے سال کی پہلی بمباری
جنگی طیاروں کا حملہ جمعہ کے روز ہوا، وجہ ایک راکٹ بتائی گئی
مشرق وسطی -
غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید، دو زخمی
اسرائیلی ٹینکوں کی بیت حانون میں گولہ باری
مشرق وسطی