مصر: افسر سمیت چھ سرحدی محافظ جاں بحق

ہلاکتیں سمگلروں اور مسلح افراد کی کارروائی سے ہوئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر کی مغربی سرحد پر چھ سرحدی محافظ سمگلروں اور مسلح افراد کے حملے کے دوران جاں بحق ہو گئے ہیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق سرحدی محافظ معمول کی گشت کر رہے تھے۔

ترجمان نے بتایا الواہت کے مغربی صحرائی علاقے میں جاں بحق ہونے والے سرحدی چھ مصری محافظوں میں ایک افسر بھی شامل ہے۔

فوجی ترجمان نے کہا '' سمگلروں کی طرف سے سے یہ حملہ ایک حالیہ واقعے کے رد عمل میں سامنے آیا ہے، جس میں سکیوٹی فورسز نے متعدد سمگلروں کو گرفتار کرنے کے علاوہ ان کے ہتھیار اور بارود بھی قبضے میں لے لیا تھا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے اس کارروائی کے دوران سمگلروں کی گاڑیاں اور منشیات بھی قبضے میں لے لی تھیں۔ واضح رہے مصر کی صحرائی سرحد کے ساتھ سوڈان اور لیبیا کے ممالک منسلک ہیں۔ لیبیا میں 2011 سے اسلحے کی نقل و حمل عام ہے۔ جس کے اثرات اسلحہ سمگلنگ کی صورت میں اس سرحد کی جانب بھی نظر آتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں