مصر: 225 ارکان پر مشتمل دہشت گرد گروہ کی گرفتاری
گرفتار کیے گئے افراد کا اخوان المسلمون کے حامیوں سے تعلق تھا:وزیرداخلہ
مصر کے وزیرداخلہ محمد ابراہیم نے دہشت گردوں کے مبینہ چوالیس سیلوں کا انکشاف کیا ہے جن کا ان کے بہ قول برطرف صدر محمد مرسی کی کالعدم جماعت اخوان المسلمون سے تعلق ہے۔
وزیرداخلہ نے یہ انکشاف سوموار کو دارالحکومت قاہرہ میں براہ راست نشر کی گئی ایک نیوزکانفرنس کے دوران کیا ہے اور بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ان دہشت گرد سیلوں سے تعلق رکھنے والے دوسو پچیس اراکین کو گرفتار کرلیا ہے۔
انھوں نے نیوز کانفرنس کے دوران ایک گرفتار رکن کا اعترافی ویڈیو بیان بھی دکھایا ہے اور کہا ہے کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،ان کا قاہرہ سے متصل صوبہ جیزہ میں النہضہ چوک میں گذشتہ سال جولائی اور اگست میں دھرنا دینے والے اخوان المسلمون کے حامیوں سے تعلق تھا۔واضح رہے کہ مصری سکیورٹی فورسز نے 14 اگست 2013ء کو طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے اس مقام پر دھرنے کا شرکاء کو منشتر کردیا تھا اور اس کارروائی میں سیکڑوں افراد مارے گئے تھے۔
مصری وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ،ان کا ''اجناد مصر'' نامی تنظیم سے تعلق ہے۔اس غیر معروف تنظیم نے قاہرہ میں حال ہی میں بم دھماکوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔ان بم حملوں میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔انھوں نے اس گروپ کے سربراہ کی شناخت جمال عبدالرحیم بتائی ہے اور کہا ہے کہ اس گروپ کے باقی ارکان سے دھماکا خیز مواد بھی پکڑا گیا ہے۔
وزیرداخلہ نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ''ضرررساں مواد''تیار کرنے والی گیارہ ذخیرہ گاہیں پکڑی گئی ہیں اور وہاں سے تینتالیس دستی بم اور بڑی مقدار میں بم کی تیاری میں استعمال ہونے والا مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
یادرہے کہ جولائی 2013ء میں مصر کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کے ہاتھوں منتخب جمہوری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد سے جنگجوؤں نے دارالحکومت قاہرہ اور جزیرہ نما سیناء میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر متعدد حملے کیے ہیں۔ مصر کی عبوری حکومت نے ان حملہ آوروں کا تعلق اخوان المسلمون سے جوڑا تھا اور اس کی بنا پر ملک کی اس سب سے منظم دینی سیاسی جماعت کو دہشت گرد تنظیم قراردے دیا تھا۔
-
بم دھماکے '' اجناد مصر '' نے ذمہ داری قبول کر لی
بدھ کے روز ہونیوالے دھماکوں میں بریگیڈئیر جنرل پولیس ہلاک ہوا
مشرق وسطی -
مصر: مسلح افراد کا پولیس پر تباہ کن حملہ ،دو اہلکار ہلاک
معزول صدر مرسی کے حامی اخوان المسلمون کے 30 کارکنان کو 3،3 سال قید کا حکم
مشرق وسطی -
529 کو سزائے موت کے بعد 682 اخوانیوں کا عدالتی ٹرائل
ملزمان میں مصری اخوان المسلمون کے مرشد عام بھی شامل ہیں
مشرق وسطی -
مصر: فوجی بس پر حملہ، 1 افسر ہلاک، تین اہلکار زخمی
فوجی ترجمان نے حملے کا الزام اخوان المسلمون پر عاید کر دیا
مشرق وسطی -
اخوان المسلمون کے 87 حامیوں کو مظاہروں پر قید کی سزائیں
بلووں اور ہتھیار رکھنے پرمجرموں کو 50،50 ہزار مصری پاؤنڈز فی کس جرمانہ
مشرق وسطی -
سعودی عرب نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دے دیا
داعش، النصرۃ محاذ اور حزب اللہ کی سعودی شاخ بھی دہشت گرد گروپ قرار
بين الاقوامى