لیبیا: بن غازی میں تصادم سات ہلاک 15 زخمی

مرنے والوں میں پانچ فوجی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بن غازی میں فوج اور اسلامی عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں کم از کم پانچ فوجیوں سمیت سات افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

بن غازی پچھلے کئی دنوں سے تصادم اور خونریزی کی زد میں ہے۔ پیر کے روز انصارالشرعیہ نامی اسلام پسند گروپ نے فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔

جس کے بعد مقامی لوگوں کے مطابق اس بندر گاہی شہر کے مختلف حصوں میں لڑائی جھگڑ ے کے واقعات کی سیریز شروع ہو گئی۔

واضح رہے لیبیا کی فوج کے ایک منحرف جرنیل نے بن غازی میں اسلام پسندوں کے خلاف لڑائی شروع کر رکھی ہے۔ اس لڑائی میں ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیر کے روز ہونے والی اس لڑائی میں مارے جانے والے سات افراد میں سے پانچ فوجی ہیں، تاہم زخمیوں میں سے کتنوں کی حالت نازک ہے ابھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں