یمن: ڈرون حملے میں 5 القاعدہ ارکان ہلاک

اب تک یمن میں ایک سو ڈرون حملے ہو چکے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے سکیورٹی حکام نے القاعدہ کے مشتبہ عسکریت پسندوں کی گاڑی پر ہفتے کے روز امریکی ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے۔ اس ڈرون حملے میں گاڑی پر سوار پانچوں عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی حکام کے مطابق ڈرون حملے کا یہ واقعہ جنوبی یمن میں پیش آیا ہے جہاں مشتبہ عسکریت پسند شابوا صوبے کے پہاڑی علاقے سے ایک گاڑی پر گذر رہے تھے۔

واضح رہے یمن میں اس سے پہلے اس صوبے میں اسی طرح گاڑیوں پر ڈرون حملے کیے جاتے رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک واقعے میں کچھ عرصہ پہلے ایک بارات ڈرون حملے کا نشانہ بن گئی تھی۔

امریکا کے خیال میں جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی انتہائی خطرناک شاخ موجود ہے ، جو غیر معمول حد تک متحرک ہے۔ اب تک امریکا یمن میں ایک سو سے زائد ڈرون حملے کر چکا ہے۔ جبکہ امریکا یمنی سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی سے نمٹنے کی تربیت بھی دے رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size