نیشنل الائنس کا اہم عہدوں پر امیدوار فائنل کرنے کا مطالبہ
نوری المالکی تیسری مرتبہ عراقی وزیر اعظم بننے پر بضد
عراق کے سب سے بڑے پارلیمانی اتحاد نیشنل الائنس کی قیادت نے صدر، وزیر اعظم اور اسپیکر کے ناموں کا جلد از جلد فیصلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ قومی وحدت کو برقرار رکھا جا سکے۔
اس امر کا اعلان الائنس کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کیا گیا۔ اس اتحاد میں ایوان کے اندر موجود سیاسی جماعتوں کی بڑی اکثریت شامل ہے، جن میں ایاد علاوی کی جماعت بھی شامل ہے۔
وزیر اعظم کے نام پر اختلافات کی وجہ سے اس عہدے کے لیے کسی فرد کے نام پر اتفاق نہیں ہو سکا۔
ادھر وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ وہ مسلسل تیسری مرتبہ بھی وزارت عظمی کی امیدواری سے کسی قیمت پر دست بردار نہیں ہوں گے۔
ادھر مدت ختم ہونے والی اسمبلی کے اسپیکر اسامہ النجیفی نے نئے ایوان میں اسپیکرشپ کی دوڑ میں خود کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نوری المالکی کو بھی وزارت عظمی کی دوڑ میں شامل نہ ہونے پر آمادہ کرنا تھا۔
-
عراق میں نمائندہ حکومت کے قیام پر امریکا، ریاض میں اتفاق
سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ اور امریکی صدر بارک اوباما نے ایک بار پھر اس بات پر زور ...
بين الاقوامى -
عراق میں امریکا کی فوجی موجودگی میں اضافہ
بغداد کے دفاع کے لیے لڑاکا ہیلی کاپٹر اور ڈرونز عراقی فوج کی مدد کو تیار
بين الاقوامى -
دولتِ اسلامی عراق وشام نے اسلامی خلافت قائم کر دی
عراق اور شام میں بر سر پیکار جہادی گروپ دولت اسلامی عراق وشام (داعش) نے اپنے زیر ...
مشرق وسطی