شمالی عراق میں تیل کے مزید ذخائر پر کردوں کا قبضہ
وفاق نے کردستان کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی
عراقی وفاق سے مکمل خود مختاری کے حصول کے لئے کوشاں کردستان کی قیادت نے ملک کے شمال میں قدرتی تیل کے مزید ذخائر پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔
کرد حکام کے دعوے سے قبل پٹرولیم کی عراقی وزارت اور شمالی پٹرولیم کمپنی نے بتایا کہ کردستان سیکیورٹی فورس 'البیشمرکہ' نے کرکوک میں تیل کی تنصیبات پر قبضہ کے بعد وہاں کام کرنے والے عرب ملازمین کو نکال کر ان کی جگہ کرد بھرتی کر لیے ہیں۔
وزارت پٹرولیم کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 'البیشمرکہ' کے اہلکار سویلین کے ہمراہ کرکوک اور بائی حسن آئل ریفائنری میں داخل ہوئے، جہاں سے انہوں نے تمام عرب ملازمین کو نکال دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرد حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے کرکوک میں بائی حسن آئل ریفائنری کا کنٹرول بھی سنھبال لیا ہے۔
تیل کی تنصیبات کے تحفظ میں ناکامی کے بعد بغداد حکومت نے روایتی مذمتی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تیل کی تنصیبات پر کرد قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بیان میں کردوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ تیل کے ذخائر کا قبضہ چھوڑ دیں ورنہ انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
خیال رہے کہ کرکوک میں تیل کے ذخائر پر کردوں کے قبضے کی راہ ایک ماہ پیشتر اس وقت ہموار ہوئی جب 'داعش' کی کارروائیوں کے بعد عراقی سیکیورٹی فورسز کرکوک شہر سے فرار ہوئیں۔ کردوں کی حالیہ پیش رفت اس وقت زیادہ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ کرد قیادت نے صوبے کو خود مختار ریاست میں بنانے کے لیے داخلی اور خارجی محاذ پر اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
-
کردستان کی عراق سے آزادی کے لیے ریفرینڈم کا اعلان
مسعود بارزانی کی کردستان پارلیمان کو آزاد الیکشن کمیشن قائم کرنے کی ہدایت
بين الاقوامى -
کیتھرین آشٹن کو ایرانی کردستان کے روایتی گاؤن کا تحفہ
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین آشٹن کو ...
بين الاقوامى -
عراقی کردستان میں نماز جمعہ کا خطبہ انگریزی زبان میں دینے کا فیصلہ
مقامی زبان سے ناواقف غیر ملکی مسلمانوں کو مضامین جمعہ سے آگاہی ہو سکے گی
مشرق وسطی