طرابلس کا ائیر پورٹ بمباری سے تباہ
عالمی اداروں سے مدد لینے پر غور کر رہے ہیں: حکومتی ترجمان
لبیا کے سرکاری ترجمان نے تسلیم کیا ہے کہ دارالحکومت میں قائم بین الاقوامی ہوائی اڈا حالیہ بمباری کی وجہ سے نوے فیصد تباہ ہو گیا ہے۔
ترجمان احمد لامین کے مطابق حکومت نے عالمی ادروں سے سکیورٹی میں مدد لینے کے لیے امکانات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
تاہم فوری طور پر حکومتی ترجمان نے یہ نہیں بتایا ہے کہ طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود کتنے ہوائی جہاز تباہ ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ نے ایک روز قبل ہی لیبیا سے اپنے عملے کو واپس بلانے کا اعلان کر دیا تھا۔ اس اعلان کے مطابق لیبیا کی صورت حال محدوش ہے تاہم عملے کو عارضی طور پر بلایا جا رہا ہے۔
بد قسمتی سے 2011 کے بعد سے لیبیا بدترین حالات کا سامنا کر رہا ہے۔ متحارب ملیشیا ائیر پورٹس پر کنٹرول کے لیے کوشاں ہیں۔
اسی سلسلے میں پیر کے روز عسکریت پسندوں نے پیر کے روز ائیر پورٹ پر راکٹ حملہ کیا تھا۔ ایک ذریعے کا کہنا ہے جہازوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔
اس راکٹ حملے کے دوران طیارہ شکن توپوں کے گولوں کی آواز بھی سنائی دی گئی تھی۔ متحارب گروپوں کے درمیان اتوار کے روز سے یہ لڑائی جاری تھی۔
-
طرابلس میں لڑائی کے بعد مصراتہ کا ہوائی اڈا بھی بند
دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی بندش کے بعد لیبیا بیرونی دنیا سے کٹ کر رہ گیا
بين الاقوامى -
لیبیا میں یرغمال تیونسیوں کی رہائی کے بعد وطن واپسی
لیبیا میں یرغمال بنائے گئے ایک تیونسی سفارت کار اور سفارت خانے کا ایک ملازم رہائی ...
بين الاقوامى -
لیبیا: بن غازی میں تصادم سات ہلاک 15 زخمی
مرنے والوں میں پانچ فوجی ہیں
مشرق وسطی