بغداد میں یکے بعد دیگر چار خودکش، 19 ہلاک
عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے میں ہفتے کے روز ہونے والے چار کار بم دھماکوں میں 19 افراد ہلاک جبکہ تقریبا 40 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس، طبی اور ریسکیو ذرائع کے مطابق جنوبی بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقے کے ضلع ابو دشیر میں ایک خودکش بمبار نے پولیس چیک پوائنٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ابھی تک کسی گروپ نے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
پولیس کرنل نے خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کو بتایا کہ"عراقی دارالحکومت کے علاقے ابو دشیر، البایا، الجہاد اور حریہ میں چار مختلف بم دھماکوں میں 19 افراد ہلاک اور تقریبا 40 افراد زخمی ہوئے۔"
شمالی عراق کے بڑے حصوں پر قبضہ کرنے والے مسلح گروپ دولت اسلامی عراق و شام [داعش] نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بغداد میں کئی خودکش دھماکے کرائے ہیں۔ تنظیم نے جمعرات کے روز بغداد کے قلب میں ہونے والے ایک بم دھاکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں تین افراد ہلاک ہوئے۔
-
بغداد کی آزادی کا وقت قریب آن پہنچا: عزت الدوری
سیاسی کشیدگی پر اقوام متحدہ کا انتباہ
مشرق وسطی -
جنگجوٶں نے بغداد میں کیمیکل فیکٹری پر قبضہ کر لیا
عراق میں حکومت کے خلاف سرگرم شدت پسند جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام 'داعش' ...
بين الاقوامى -
بغداد: مالکی فوج کا میجر جنرل داعش سے لڑائی میں ہلاک
فوج کی چھٹی ڈویژن کا کمانڈر مخالفانہ گولہ باری میں مارا گیا: فوجی ترجمان
مشرق وسطی -
'خلیفہ بغدادی' ویڈیو میں پہلی مرتبہ نمودار
بغداد نے ویڈیو کو 'جعلی' قرار دے دیا
مشرق وسطی -
عراق میں امریکا کی فوجی موجودگی میں اضافہ
بغداد کے دفاع کے لیے لڑاکا ہیلی کاپٹر اور ڈرونز عراقی فوج کی مدد کو تیار
بين الاقوامى -
عراق کے سرحدی شہر"القائم" پر فضائی حملہ، متعدد ہلاک
بغداد کے تحفظ کے لیے کنکریٹ کی دیوار تعمیر کا منصوبہ زیر غور
مشرق وسطی