مقاصد کے حصول تک حماس مزاحمت جاری رکھے گی
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے "اپنے مقاصد کی تکمیل تک مزاحمت جاری رکھنے" کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
القسام کا یہ بیان جنگ پسند اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس بیان کے ایک گھنٹہ بعد جاری کیا گیا، جس میں نیتن یاہو نے کہا تھا کہ "اسرائیل غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی کارروائی اس وقت تک جاری رکھے گا، جب تک اس کی ضرورت ہو۔ اس مقصد کے لئے ہر طرح کی طاقت استعمال کی جائے۔"
حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے نیتن یاہو کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کو بتایا کہ "اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریر ان کی بدحواسی کا مظہر ہے جس سے اس بحران کی حقیقت کھل کر آشکار ہو گئی ہے جس کا اس وقت اسرائیل غزہ میں سامنا کر رہا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "نیتن یاہو اپنی حکومت اور فوج کو فرضی کامیابی سے لبھا رہا ہے، ہم نے اپنے مقاصد کی کی تکمیل تک مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔"
-
لاپتا اسرائیلی فوجی کارروائی میں ہلاک ہو چکا: اسرائیل
اسرائیل نے اپنے لاپتا فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر ...
بين الاقوامى -
غزہ پر بمباری، برطانوی اسلحہ بروئے کار
برطانوی اسلحہ غزہ میں استعمال، برطانوی ویب سائٹ کا انکشاف
مشرق وسطی -
امریکا: آئرن ڈوم کے استحکام کے لیے 225 ملین ڈالرز مختص
امریکی سینٹ نے اسرائیل کے میزائل ڈیفنس سسٹم 'آئرن ڈوم' کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ...
بين الاقوامى