قاہرہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے 'محتاط کوششیں' جاری
حماس نے مزاحمتی تنظیموں سے اسلحہ واپسی کی تجویز مسترد کر دی
'العربیہ' نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں اردن کی جانب سے غزہ کے معاملے پر پیش کی جانے والی قرارداد کا نسخہ حاصل کر لیا ہے۔ قرارداد میں سویلین کے خلاف تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مستقل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
دوسری جانب تمام نظریں قاہرہ کی جانب مرکوز ہیں جہاں غزہ میں جنگ مکمل طور پر رکوانے کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے "غزہ کی پٹی میں مزاحمتی گروپوں سے اسلحہ واپسی' کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
قاہرہ مذاکرات کے نتیجے میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان عبوری فائر بندی کا جو معاہدہ طے پایا ہے اس وقت اسے جاری رکھنے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی کوششیں انتہائی احیتاط سے جاری ہیں تاکہ غزہ میں طویل المیعاد جنگ بندی کرائی جا سکے۔
قاہرہ سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جان کیری نے عندیہ دیا ہے کہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے اسرائیل کو اس بات پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ 'بڑی رعاتیں' دے۔ ان کا اشارہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کی جانب تھا۔
اس بات کا امکان ہے کہ امریکا قاہرہ مذاکرات میں شریک ہو جائے۔ جان کیری نے اس موقع پر تنازع کے دونوں فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ قاہرہ مذاکرات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امن مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں تاکہ دو ریاستی تجویز کی روشنی میں تنازع کا حل تلاش کیا جا سکے۔
اسرائیل کی جانب سے 'بڑی رعایت' دینے کے امکانات اس خبر کے بعد مزید بڑھ گئے ہیں جس میں اسرائیلی پولیس کی جانب غرب اردن میں اغوا کے بعد قتل کئے جانے والے تین اسرائیلیوں لڑکوں کے مشتبہ قاتل کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ جنگ پسند اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ پر لشکر کشی کے لئے انہی تین لڑکوں کے اغوا کے بعد قتل کو بنیاد بنایا تھا۔
درایں اثنا یو این سیکیورٹی کونسل میں اردن کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد میں سویلین آبادی کے خلاف تشدد کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ادھر فلسطینی حکومت نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کو آفت زدہ علاقہ قرار دے۔ عالمی ادارے نے اس معاملے پر بحث کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے، جس کے بعد متاثرہ علاقے میں خوراک، پانی پہنچانے کے علاوہ زخمیوں کو علاج کی غرض سے لانے کے لئے جہاز استعمال کرنا ممکن ہو جائے گا۔
-
اسرائیل کا اعلان کے برعکس غزہ سے فوجی انخلاء
اسرائیلی فوج غزہ میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی: ترجمان حماس
مشرق وسطی -
سعیدہ وارثی غزہ پر برطانوی پالیسی کے خلاف مستعفی
غزہ پر حکومت کی حمایت نہیں کر سکتی: ٹوئٹر پر پیغام
بين الاقوامى -
اسرائیل کے جنگی جرائم عالمی فوجداری عدالت میں!
غزہ میں صہیونی جارحیت کے دوران جنگی جرائم کے واضح ثبوت موجود ہیں
بين الاقوامى