امریکا کی جانب سے لبنانی فوج کے لیے اسلحہ کا 'تحفہ'
امریکی حکومت نے لبنانی فوج کےلیے جنگی ساز و سامان پر مشتمل ایک 'تحفہ' بیروت بھیجا ہے۔ واشنگٹن کی جانب سے یہ تحفہ بیروت میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہل کے ذریعے پہنچایا گیا۔ جنگی ساز و سامان میں 480 AT4 طرز کے کندھے پر اٹھا کر داغے جانے والے راکٹ، 1500 ایم 16 رائفلیں، ہاون راکٹ، دستی بم، مارٹر گولے اور ٹینک شکن آلات شامل ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے لبنانی فوج کے لیے فوری دفاعی امداد کا اعلان چند ماہ پیشتر شام سے متصل قصبے عرسال میں فوج پر ہونے والے حملے کے بعد کیا گیا تھا۔
لبنانی فوج کو اسلحہ فراہم کرنے والا امریکا واحد ملک نہیں بلکہ بیروت نے حال ہی میں فرانس سے تین ارب ڈالر مالیت کا دفاعی ساز و سامان خرید کیا ہے۔ یورپی ملکوں کے علاوہ سعودی عرب بھی لبنان کو اسلحہ اور جنگی ساز و سامان فراہم کرنے والوں میں شامل ہے۔
عرسال قصبے پر عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر کی دفاعی امداد بیروت کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔
-
لبنان: نیوز کاسٹر خواتین نے فوجی وردی پہن لی
خوبصورت پہناووں کو فوج سے یکجہتی کے لیے الوداع
مشرق وسطی -
سال رواں میں عرب دنیا کی 10 طاقتور افواج کونسی ہیں؟
مصر کی فوج پہلے اور سعودی عرب دوسرے نمبر ہے
ایڈیٹر کی پسند -
لبنانی فوج کو سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی امداد
امدادی رقم دہشت گردی کے خاتمے کی کوشش میں استعمال کی جائے گی: سعد حریری
بين الاقوامى