.

عراقی فوج داعش کا مقابلہ کر سکتی ہے: نبیل العربی

ایران کو بھی داعش مخالف جنگ میں شریک کیا جائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ عراقی فوج داعش کا ہر طرح سے مقابلہ کرسکتی ہے۔ نبیل العربی نے اس امر کا اظہار '' العربیہ'' سے گفتگو کے دوران کیا ہے۔

نیویارک کے لیے '' العربیہ '' کے بیورو چیف طلال الحج سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا '' عراق کی بری فوج آج بھی داعش پر کامیاب حملہ کر سکتی ہے، حتی کہ امریکی افواج اور فوجی دستوں کے بغیر بھی داعش کے لیے کافی ہے۔''

عرب لیگ کے سربراہ نے اس موقع پر داعش کے خلاف کارروائی میں ایران کے شامل ہونے کی اہمیت پر بھی زور دیا کیونکہ ان کے بقول ایران خطے میں بہت سے جھگڑوں کا لازمی حصہ ہے اس لیے داعش مخالف جنگ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ایران کو شریک کرنے پر غور کیا جانا چاہیے۔

عرب رہنما نے یمن کی صورت حال کے بارے میں کہا '' یمن میں صورت حال بہت سنگین ہے، خصوصا جب سے حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء پر قبضے کی کوششوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔