شامی جنگجو کی لبنانی اہل تشیع کو دھمکی
"بیوی بچے رہا نہ ہوئے تو تمھاری خواتین اور بچوں کی خیر نہیں"
شام کے ایک سنی عسکریت پسند کمانڈر نے کہا ہے کہ اگر بیروت نے اس کی بیوی اور بچوں کو رہا نہ کیا تو لبنانی اہل تشیع اس کے بدلے کے لئے تیار رہیں۔ تنظیم کے فوجی اعلان کے مطابق ابو علی الشیشانی نے داعش کے ہاتھوں بیعت کر رکھی ہے۔
ایک بیان میں ابو علی السیشانی نے خبردار کیا تھا کہ داعش اور شام میں القاعدہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والے 20 لبنانی فوجیوں کی رہائی کے لئے جاری کوششیں اس وقت تک توقف کا شکار رہیں گی جب تک ان کے اہل خانہ کو رہا نہیں کیا جاتا۔
رواں ہفتے کے آغاز پر بیروت حکام نے الشیشانی کے بیوی بچوں کی گرفتار کا اعلان کیا تھا۔
لبنانی حکام نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے دولت اسلامی کے رہنما کی بیوی اور بچوں کو اپنے پاس روک رکھا ہے۔ الشیشانی سوشل میڈیا پر پوسٹ ویڈیو کی کسی آزاد ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم اسے عمومی طور پر عسکریت پسندوں کے زیر استعمال ویب سائٹ پر ہی پوسٹ کیا گیا ہے۔
-
شام میں داعش کے خلاف برّی فوج درکار ہے:سعودالفیصل
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردی سے نمٹنے میں ایک ...
بين الاقوامى -
شام میں عسکری تربیت پر دو برطانویوں کو جیل کی سزا
برطانیہ میں ایک فوجداری عدالت نے دو سگے بھائیوں کو شام میں عسکری تربیت لینے کے ...
بين الاقوامى -
داعش مخالف جنگ میں مزید 6 فرانسیسی لڑاکا جیٹ شامل
شام میں لڑتے ہوئے 50 فرانسیسی شہری مارے گئے:وزیراعظم
بين الاقوامى