شام میں عسکری تربیت پر دو برطانویوں کو جیل کی سزا
برطانیہ میں ایک فوجداری عدالت نے دو سگے بھائیوں کو شام میں عسکری تربیت لینے کے الزام میں جیل کی سزا سنائی ہے۔
انگلینڈ اور ویلز کی سنٹرل کریمنل کورٹ نے تیس سالہ محمود نواز اور چوبیس سالہ حمزہ نواز کو دہشت گردی کی تربیت لینے کے الزام میں قصور وار قرار دے کر بالترتیب ساڑھے چار سال اور تین سال قید کا حکم دیا ہے۔یہ پہلا مقدمہ ہے جس میں شام میں جاری خانہ جنگی میں شرکت کے الزام میں کسی برطانوی شہری کو سزا سنائی گئی ہے۔
ان دونوں بھائیوں کے موبائل فونز سے پولیس کو ایسی تصاویر ملی تھیں جن میں محمود نے آتشیں رائفل اے کے 47 اٹھا رکھی تھی اورفوجی وردی پہن رکھی تھی۔فون میں موجود ایک تصاویر میں تربیتی کیمپ کا روزانہ کا شیڈول بھی دیا گیا تھا۔اس میں اسلامی اسباق اور عسکری تربیت کے سیشنز کی تفصیل درج تھی۔
محمود اور حمزہ کو گذشتہ ستمبر میں برطانیہ کے بارڈر افسروں نے خانہ جنگی کا شکار شام سے لوٹنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔انھوں نے تحقیقات کے دوران حکام کو بتایا تھا کہ وہ ''جندالشام'' نامی گروپ کی حمایت کرتے تھے۔
-
برطانیہ: مسلمانوں کے چھ سکول بند ہونے کا خطرہ
اساتذہ اور طلبہ کے نماز کے لیے مسجد جانے پر بھی اعتراض
بين الاقوامى -
برطانیہ :ہتھوڑا حملے میں ملوّث شخص کو عمر قید
برطانیہ میں ایک عدالت نے تین اماراتی خواتین پر ہتھوڑے سے قاتلانہ حملے میں ملوث شخص ...
بين الاقوامى -
برطانیہ: دہشت گردی،چار افراد سے پوچھ تاچھ جاری
دہشت گردی کی سازش کے الزام میں گرفتار افراد کی حراستی مدت میں توسیع
بين الاقوامى -
برطانیہ: انتہا پسند شہریوں کے پاسپورٹ ضبط کرنے کی تیاری
پاسپورٹ ضبطی کے اختیارات بڑھانے کا قانون اسی ماہ آئے گا: کیمرون
بين الاقوامى -
برطانیہ شام میں بھی داعش کے مقابل ہو گا: امریکا
برطانیہ، افغانستان میں بھی ہمارے شانہ بشانہ ہے، شام میں بھی ہو گا:جنرل جان ایلن
مشرق وسطی -
برطانیہ: مسلمانوں کے خلاف جرائم میں اضافہ اور خوف
مسلم خواتین کے دوپٹے کھینچنے کے واقعات عام
بين الاقوامى