"اسرائیل نے ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکا"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری تنازع پر معاہدے کو ناکام بنانے اور تہران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اپنے ایک ریکارڈ بیان میں میں نیتن یاھو نے ایران کے جوہری پروگرام پر عالم برادری اور تہران کے مابین مفاہمتی معاہدہ نہ ہونے کے بارے میں کہا کہ اسرائیل کی چیخ پکار کام آ گئی اور ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام کا ایک ’’بُرا‘‘ معاہدہ نہ کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہرقیمت پر ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکے گا۔

فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات کے تعطل کے بارے میں نیتن یاھو نے کہا کہ امن مذاکرات فلسطینیوں کی جانب سے ناکام بنائے گئے ہیں۔ وہ بات چیت کرنا نہیں چاہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی قیادت یہودی قوم کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کی روک تھام اور اسرائیل کے ساتھ امن بات چیت کی بحالی کی خواہاں ہی نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں