طرابلس کی آزادی کی جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم عبداللہ

مصر اور امارات کی فضائی کارروائیوں کی تردید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لیبیا کے عالمی سطح پرتسلیم شدہ حکومت کے وزیر اعظم عبداللہ الثنی نے دارالحکومت طرابلس کو عسکریت پسندوں سے واپس لینے کے لیے فوجی مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا "ہماری افواج طرابلس کو آزاد کرانے کے لیے بڑھ رہی ہیں۔" وزیراعظم کے بقول دارالحکومت کے مغرب کی طرف سے فوج پیش قدمی کر رہی ہے اور تیونس سے ملنے والی سرحد پر کنٹرول کرے گی۔

لیبیا گذشتہ کئی ماہ سے دو حکومتوں اور دو پارلیمانوں میں بٹا ہوا ہے۔ اس تقسیم سے قبل ایک ماہ تک جاری رہنے والی لڑائی ہوتی رہی اور بعد ازاں عسکری گروپ نے طرابلس پر قبضہ کر لیا تھا۔

اب طرابلس میں اس عسکری گروپ کی حمایت سے ایک پارلیمنٹ اور حکومت قائم ہے اور دوسری حکومت لیبیا کے مشرقی مگر دورافتادہ سرحدی شہر میں قائم ہے۔

پچھلے تین برسوں سے لیبیا مسلسل عسکری گروپوں کی لڑائیوں کی زد میں ہے۔ عسکریت پسندوں کا کہنا ہے کہ مصر اور متحدہ عرب امارات وزیر اعظم عبداللہ الثنی کی فضائی کارروائیوں سے مدد کر رہے ہیں۔ تاہم وزیر اعظم اس دعوے کی تردید کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں