قاہرہ:برطانوی سفارت خانہ 9 روز بعد دوبارہ کھل گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانیہ نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سفارت خانے کو نو روز کے بعد دوبارہ کھول دیا ہے۔برطانوی سفارت خانے کو سکیورٹی وجوہ کی بنا پرعوامی خدمات کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''میں مصری حکومت کی جانب سے قریبی تعاون پر بہت ممنون ہوں اور اس کی وجہ سے ہی سفارت خانے کو دوبارہ کھولا گیا ہے''۔

برطانیہ نے 7 دسمبر کو قاہرہ میں اپنے سفارت خانے کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظرعوام کے لیے بند کر دیا تھا اور اس سے ایک روز بعد کینیڈا نے بھی اپنا سفارت خانہ بند کردیا تھا۔اس نے ابھی اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں