کرد جنگجووں کے ہاتھوں داعش کے بائیس جہادی ہلاک
کوبانی کے ارد گرد تین سو پچاس دیہات پر داعش کا قبضہ جاری
کرد جنگجووں نے داعش کے جہادیوں پر حملہ کر کے بائیس جہادیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ کوبانی سے داعش کا قبضہ واپس لینے کے بعد کرد جنگجووں کی پہلی بڑی کارروائی ہے۔ تاہم کوبانی کے ارد گرد اب بھی سینکڑوں دیہات پر داعش کا قبضہ جاری ہے۔
شام کی صورت حال کو مانیٹر کرنے والی آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان کے مطابق ان بائیس جہادیوں میں سے داعش کے انیس جہادی کوبانی کے مغرب میں پہاڑی علاقے منازا میں ایک جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔
اس موقع پر کرد ملیشیا نے ایک جنگجو کو زندہ بھی گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کردوں نے پیر کے روز اہم سرحدی قصبے کوبانی سے داعش کو ماربھگا کر قصبے پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا۔ داعش نے شام اور عراق میں سرحد کے آر پار وسیع علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے۔
کوبانی پر قبضہ کرنے سے پہلے کرد ملیشیا نے کوبانی کے پانچ نزدیکی دیہات کو پہلے ہی قبضےمیں لے لیا تھا۔ البتہ کوبانی کے ارد گرد کے تین سو پچاس دیہات پر اب بھی داعش کا کنٹرول ہے۔
آبزرویٹری کے مطابق داعش نے مغربی علاقے میں ایک عام شہری کو ہلاک کر دیا ہے۔ رامی عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ کوبانی کے مضافات میں لڑائی کا خاتمہ ابھی دور نظر آتا ہے۔
داعش کے قبضے کے خاتمے کے بعد کوبانی پہنچنے والے ایک صحافی کا کہنا ہے کہ اس نے بھاری اسلحے سے لیس جنگجوئوں کو دیکھا ہے، جو صحرائی علاقوں کے علاوہ بھی نظر آتے ہیں۔ حتیٰ کہ کوبانی کی گلیوں بھی موجود ہیں۔
-
"بیٹے سے متعلق اطلاعات میڈیا سے ہی مل رہی ہیں"
داعش کے ہاں یرغمال اردنی ہواباز کے والد کا 'العربیہ' کو انٹرویو
مشرق وسطی -
داعش کی صدر اوباما کو قتل کرنے کی دھمکی
داعشی جنگجو کا امریکا کو ''مسلم صوبے'' میں تبدیل کرنے کا شوشا
بين الاقوامى -
داعش کی قیدیوں کے تبادلے کے لیے نئی ڈیڈلائن
عراقی خاتون کی عدم رہائی پر یرغمال اردنی پائیلٹ کو قتل کرنے کی دھمکی
مشرق وسطی -
داعش کا مبینہ کمانڈر لاہور سے گرفتار کر لیا گیا؟
ملزم کا امریکا میں رابطوں اور فنڈز لینے کا اعتراف
پاكستان -
سویڈش خواتین کی داعش میں شمولیت پر حکام پریشان
بڑے پیمانے پر شرکت روکنے کے لیے نئے سویڈش قوانین متعارف
بين الاقوامى -
علامہ احمد العسیر لبنان میں داعش کے امیر ہوں گے؟
ایک لبنانی روزنامے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ راسخ العقیدہ عالم دین احمد ...
مشرق وسطی