"بیٹے سے متعلق اطلاعات میڈیا سے ہی مل رہی ہیں"
داعش کے ہاں یرغمال اردنی ہواباز کے والد کا 'العربیہ' کو انٹرویو
شام میں دولت اسلامی 'داعش' کے ہاں یرغمال اردنی ہواباز کے والد صافی الکساسبہ نے 'العربیہ' نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کی رہائی اردنی مملکت کی ذمہ داری ہے۔
اردنی فرمانروا سے اپنی ملاقات کے بارے میں صافی الکساسبہ نے بتایا کہ شاہ عبداللہ الثانی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ معاذ الکساسبہ کی رہائی ممکن بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معاذ کے گھر والوں کو صرف وہی معلومات ہیں جو میڈیا کے ذریعے سامنے آ رہی ہیں، انہیں کسی قسم کے پیغامات موصول نہیں ہو رہے ہیں۔
اردنی پائیلٹ معاذ الکساسبہ نے داعش سے اپنے بیٹے کی رہائی کے لئے اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ معاذ الکساسبہ زندہ رہیں گے۔
-
داعش کا شمالی شام میں اتحادی فوج کا جہاز گرانے کا دعوی
تباہ شدہ جہاز کے اردنی ہواباز کی تصاویر نیٹ پر جاری
مشرق وسطی -
بمباری سے اِنکار پر شامی فضائیہ کے تین ہواباز قتل
شام کے ملٹری انٹیلی جنس حکام نے حکومت مخالف شہریوں پر بمباری کے احکامات ماننے سے ...
بين الاقوامى -
جیش الحر نے بشار الاسد کے ہم شکل ہواباز کو گرفتار کر لیا
فوجی ہیلی کاپٹر بھی ہوابازوں کو نہ بچا سکے
مشرق وسطی