کرکوک میں داعش کے 300 جنگجو مارے گئے: گورنر
البیشمرکہ کا میجر جنرل اور کرنل بھی معرکے میں کام آئے
شمالی عراق کی علاقے کرکوک کے گورنر نجم الدین نجم کا کہنا ہے جنوبی کرکوک میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور دولت اسلامیہ 'داعش' کے درمیان لڑائی میں موخر الذکر کو تین سو جنگجووں کی ہلاکت کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس معرکے میں نیم خود مختار صوبے کردستان کی فوج کے ایک میجر جنرل اور کرنل سمیت متعدد اہلکار بھی کام آئے۔
نجم الدین کریم نے محاذ جنگ اور 'البیشمرکہ' کی جانب سے داعش سے واگذار کرائے جانے والے علاقوں کا دورہ کیا۔ ان میں خباز آئل فیلڈ کا علاقہ بھی شامل تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کرد فوج نے خباز آئل ریفائنری میں کام کرنے والے تمام یرغمالی ملازمین کو داعش سے آزاد کرا لیا ہے، جس کے بعد وہ اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ تیل کی دولت سے مالا مال کرکوک کے علاقے بالخصوص خباز آئل ریفائنری میں کرد فوج البیشمرکہ اور داعش کے انتہا پسندوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی ہے۔ خباز کے علاقے میں تیل کے بڑے بڑے متعدد کنویں واقع ہیں۔
-
مخالفین کی گردن اڑانا خلاف اسلام ہے: مصری فتوی
"داعش خوارج اور تاتاریوں کے نقش قدم پر چل رہی ہے"
مشرق وسطی -
اردن کی یرغمال پائیلٹ کی بازیابی کے لیے سرتوڑ کوشش
داعش کا اردن سے جیل میں قید عراقی خاتون کی رہائی کا مطالبہ برقرار
مشرق وسطی -
امریکی اتحادیوں کے داعش کے 76 اہداف پر فضائی حملے
امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے شام اور عراق میں سخت گیر جنگجو ...
مشرق وسطی -
داعش نے دوسرا جاپانی یرغمالی بھی قتل کر دیا
ٹوکیو کی اپنے شہریوں کی داعش کے ہاتھوں ہلاکت کی مذمت
بين الاقوامى -
کرد فوج نے تیل کے دو ذخائر"داعش" سے واپس لے لیے
عراق کے نیم خود مختار صوبہ کردستان کی فوج "البیشمرکہ" کے ایک ذریعے نے ...
مشرق وسطی -
داعش کے چنگل سے جاپانی کی رہائی تعطل کا شکار
جاپان کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دولت اسلامی عراق و شام [داعش] کے ساتھ اردنی ...
بين الاقوامى