حزب اللہ کے جنگجو عراق میں لڑ رہے ہیں: نصراللہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نےاپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ان کے جنگجو عراق میں داعش کے خلاف 'داد شجاعت' دے رہے ہیں۔

حسن نصراللہ کا داعش کے خلاف جھڑُپوں سے متعلق کہنا تھا "ہم نے پہلے عراق سے متعلق بات نہیں کی ہے مگر عراق جس نازک موڑ سے گزر رہا ہے اس کی وجہ سے ہم نے عراق میں اپنی محدود موجودگی برقرار رکھی ہے۔"

حزب اللہ اس سے پہلے بشار الاسد کی فوج کے ساتھ مل کر شام میں بھی لڑ رہی ہے۔

حسن نصراللہ کے سب سے بڑَے سیاسی حریف سعد حریری کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ حزب اللہ کے جنگجوئوں کو شام سے نکالا جائے۔

حسن نصراللہ نے مزید کہا "جو لوگ ہمارے جنگجوئوں کو شام سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہیں میں ان کو کہتا ہوں کہ آئو ہمارے ساتھ شام چلو۔ میں انہیں کہتا ہوں کہ ہمارے ساتھ عراق چلو یا کسی بھی اس جگہ چلو جہاں ہم اپنی قوم اور خطے کو درپیش اس خطرے سے نمٹ سکیں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں