"مصر کی سیکیورٹی، GCC کی سیکیورٹی کا حصہ ہے"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

خلیج تعاون کونسل نے مصر کے ساتھ ایک حالیہ تنازع میں قطر کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے مصر نے لیبیا میں جہادی جنگجووں کے اہداف پر فضائی حملوں کے بارے میں مذاکرات کے دوران دوحا پر الزام عاید کیا تھا کہ وہ 'دہشت گردی' کی حمایت کر رہا ہے۔

جی سی سی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالطیف الزیانی نے ایک بیان میں ہے کہ "خلیج تعاون کونسل عرب لیگ میں مصر کے مستقل مندوب کے قطر سے متعلق الزام کو مسترد کرتی ہے جس میں قاہرہ کے مندوب نے دوحا پر دہشت گردی کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔"

الزیانی کے مطابق مصری الزامات خلاف حقیقت اور بے بنیاد ہیں، ان میں قطر، جی سی سی اور عرب ملکوں کی جانب سے دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

حالیہ تنازع پر دوحا نے بطور احتجاج مصر سے اپنا سفیر واپس بلا تھا۔

خلیجی ریاستوں نے بعد ازاں ایک بیان جاری کیا جس میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو تمام شعبوں میں تعاون دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

خلیجی ریاستوں کے بیان کے مطابق "لیبیا میں داعش کے ٹھکانوں پر حملوں کے بعد قاہرہ کو اپنی سیکیورٹی کو محفوظ بنانے کا حق حاصل ہے۔ مصر کی سیکیورٹی، خلیج کی سیکیورٹی کا حصہ ہے۔"

خلیج تعاون کونسل کا کہنا تھا کہ علاقے کی صورتحال بھائیوں کے درمیان قریبی تعلقات کی متقاضی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں