مطلوب داعشی رہنماوں کے سر کی قمیت دو کروڑ ڈالر مقرر
امریکی انتظامیہ نے عراق اور شام کے وسیع علاقوں پر قابض انتہاپسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام [داعش] کے چار اہم رہنمائوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر دو کروڑ ڈالر تک انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ وہ اپنے "انصاف کے لئے انعام' پروگرام کے تحت عبدالرحمان مصطفیٰ القدولی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 70 لاکھ ڈالر، ابو محمد العدنانی اور ترخان تیمورازووچ بتراشولی سے متعلق معلومات دینے پر 50 لاکھ ڈالر اور طارق بن الطاہر بن فالح الاونی الحرزی سے متعلق معلومات دینے والے شخص کو 30 لاکھ ڈالر انعام دے گا۔
امریکی وزارت خارجہ کے مطابق قدولی ایک سینئیر داعشی عہدیدار ہے جو کہ پہلے عراق میں القاعدہ نواز جماعت میں شامل تھا۔ العدنانی داعش کا سرکاری ترجمان ، بتراشولی شمالی شام میں کمانڈر اور حرزی شام اور ترکی کے درمیان سرحدی علاقے میں سرگرم گروپ کا لیڈر ہے۔
داعش نے حال ہی میں امریکا، یورپ اور آسٹریلیا میں مقیم افراد پر زور دیا ہے کہ اگر ان سے شام اور عراق میں سفر نہیں کیا جاتا ہے تو انہیں اپنے ملکوں ہی میں جہاد کا فریضہ سر انجام دینا ہوگا۔
-
داعش نے ٹیکساس میں حملے کی ذمے داری قبول کر لی
جنگجو گروپ کا امریکی سرزمین پر پہلا حملہ، مزید کارروائیوں کی دھمکی
بين الاقوامى -
لبنان میں داعش سے وابستہ عالم کی گرفتاری
شمالی شہر طرابلس سے جنگجو بھرتی کرکے عراق وشام بھیجنے کا الزام
مشرق وسطی -
شام: بارود فیکٹری میں دھماکا،داعش کے 25 جنگجو ہلاک
شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی عراق وشام (داعش ) کے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: داعش سے وابستہ 93 مشتبہ جنگجو گرفتار
سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) سے ...
بين الاقوامى -
داعش کا یمن میں باضابطہ طور پر درانداز ہونے کا اعلان
خانہ جنگی کا شکار ملک میں حوثی باغیوں کو حملوں میں نشانہ بنائیں گے:ویڈیو
بين الاقوامى -
ایف بی آئی:امریکا میں داعش کے ممکنہ حملوں کی تحقیقات
امریکا کا وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف بی آئی) امریکا میں داعش کی دہشت گردی کے حملے ...
بين الاقوامى