"داعش" نے بچوں کے سامنے مخالف جنگجو کی گردن اڑا دی
مشرق وسطیٰ کے ممالک میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام 'داعش' نے شام کےمحاذ جنگ پر لڑنے والی ایک دوسری شدت پسند تنظیم النصرہ فرنٹ کے یرغمال بنائے گئے لیڈر کو بچوں اور عام شہریوں کے سامنے نہایت بے دردی سے قتل کر ڈالا۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنےوالے ادارے "آبزرویٹری" کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ پر داعش کی جانب سے ایک فوٹیج پوسٹ کی گئی ہے جس میں یرغمال بنائے گئے النصرہ فرنٹ کے ایک جنگجو کا تلوار کے ذریعے سر قلم کرتے دکھایا گیا ہے۔
فوٹیج میں ایک جنگجو کوزمین پر گھٹنوں کے بل بیٹھے دکھایا گیا ہے جس کے پیچھے داعش کا ایک جنگجو تلوار سونتے کھڑا ہے۔ قریب ہی لوگوں بالخصوص بچوں کا ایک جم غفیر ہے۔ لوگوں کی ھجوم کے سامنے داعشی جنگجو یرغمالی مخالف جنگجو کی گردن پر تلوار سے وار کرتا ہے جس کے نتیجے میں سرتن سے جدا ہوجاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل داعش نے شام کے شہر دیرالزور میں المیادین کے مقام پر یرغمال بنائے گئے چار افراد کو عوام کے جم غفیر کی موجودگی میں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ان چاروں یرغمالیوں کو نارنگی لباس پہنایا گیا تھا۔ انہیں قتل کے لیے المیادین شہر کے جنوب مغربی قلعہ الرحبہ کے سامنے لایا گیا جہاں پہلے سے بڑی تعداد میں لوگ بھی جمع تھے۔ شہریوں کے سامنے ان چاروں افراد کی گردنیں اڑا دی گئیں۔
-
لیبیا: درنا میں داعش مخالف کارروائی، درجنوں جنگجو ہلاک
لیبیا کی نیوز ایجنسی 'لانا' کے مطابق مشرقی شہر درنا میں دولت اسلامیہ عراق وشام ...
بين الاقوامى -
عراقی فورسز کی انبار میں داعش کے خلاف پیش قدمی، علاوی کا انتباہ
جھڑپوں میں 124 داعشی جنگجو ہلاک
مشرق وسطی -
داعش نے الانبار میں عراق کا لڑاکا طیارہ مار گرایا
دولت اسلامی عراق و شام (داعش) نے عراق کے مغربی صوبے الانبار کے دارالحکومت الرمادی ...
مشرق وسطی -
یمن: داعش کے سلسلہ وار بم دھماکے، 50 سے زائد ہلاک وزخمی
یمن کے دارالحکومت میں صنعاء میں گذشتہ روز ہونے والے سلسلہ وار کار بم دھماکوں کی ...
بين الاقوامى -
عراقی حکومت داعش مخالف جنگ میں ''عزم'' کا مظاہرہ کرے: امریکا
امریکا نے ایک مرتبہ پھر عراقی حکومت سے سخت گیر جنگجو گروپ عراق وشام (داعش) کے خلاف ...
بين الاقوامى -
بیجی کے نزدیک داعش کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک
عراق کے ایک تہائی علاقے پر قابض سخت گیر دولت اسلامیہ (داعش) کے جنگجوؤں نے شمالی ...
مشرق وسطی