عراقی فورسز کی انبار میں داعش کے خلاف پیش قدمی، علاوی کا انتباہ
جھڑپوں میں 124 داعشی جنگجو ہلاک
عراق کے شمالی اضلاع میں دولت اسلامیہ عراق وشام 'داعش' کے خلاف جاری آپریشن میں عراقی سیکیورٹی فورسز نے الانبار، صلاح الدین اور کرکوک گورنریوں میں پیش قدمی کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک سو چوبیس داعشی جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صوبہ دیالی کے گورنر نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پچھلے تین ماہ میں 22 مختلف دیہات سے نقل مکانی کرنے والے سیکڑوں خاندان گھروں کو واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ واپس آنے والے شہری صلاح الدین گورنری اور دیالی کی سرحد پر پھیلے علاقوں میں موجود اپنے گھروں کو لوٹے ہیں۔
دوسری جانب عالمی اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے جمعہ کے روز البغدادی، الرمادی، فلوجہ اور تلعفر گورنریوں میں سولہ فضائی حملے کیے ہیں جن میں متعدد جنگجو ہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ کیے گئے۔
انبار میں داعش کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی پیش قدمی کے دعوے کے باوجود عراق کے نائب صدر ایاد علاوی نے خبردار کیا ہے کہ مفتوحہ علاقوں میں سیاسی اور عسکری بالادستی کے وجود کا نہ ہونا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ انہوں نے داعش کے خلاف جاری کارروائی میں انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ عراقی فورسز کے داعش کے خلاف آپریشن اور عالمی اتحادی فوج کے درمیان کسی قسم کا رابطہ نہیں ہے۔ حالانکہ مثبت نتائج کے حصول کے لیے عراقی فوج اور اتحادی ممالک کے درمیان مکمل رابطہ اور ہم آہنگی ہونی چاہیے۔
خیال رہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز نے پچھلے ماہ صوبہ دیالی کے الانبار شہر میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کا اغاز کیا تھا تاہم داعش کے مسلسل حملوں کے باعث عراقی فوج کو خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔
-
داعش نے الانبار میں عراق کا لڑاکا طیارہ مار گرایا
دولت اسلامی عراق و شام (داعش) نے عراق کے مغربی صوبے الانبار کے دارالحکومت الرمادی ...
مشرق وسطی -
عراقی حکومت داعش مخالف جنگ میں ''عزم'' کا مظاہرہ کرے: امریکا
امریکا نے ایک مرتبہ پھر عراقی حکومت سے سخت گیر جنگجو گروپ عراق وشام (داعش) کے خلاف ...
بين الاقوامى -
بیجی کے نزدیک داعش کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک
عراق کے ایک تہائی علاقے پر قابض سخت گیر دولت اسلامیہ (داعش) کے جنگجوؤں نے شمالی ...
مشرق وسطی -
امریکا: داعش مخالف جنگ پر 2،7 ارب ڈالر خرچ
پینٹاگون کے مطابق امریکا، دولت اسلامیہ عراق وشام 'داعش' کے خلاف پچھلے سال اگست سے ...
بين الاقوامى -
لیبی داعش نے دو لڑاکا طیارے تباہ کر دیئے
دولت اسلامیہ 'داعش' نے سرت شہر کے القرضابیہ ائر بیس پر 'فجر لیبیا' ملیشیا کے دو ...
بين الاقوامى -
'داعش مخالف کارروائیوں میں کمان سنٹرز کو نشانہ بنایا جائے'
فرانس کے چیف آف آرمی سٹاف ڈینس مرسیئر کا کہنا ہے کہ امریکا کی سربراہی میں دولت ...
بين الاقوامى