لیبیا: درنا میں داعش مخالف کارروائی، درجنوں جنگجو ہلاک
لیبیا کی نیوز ایجنسی 'لانا' کے مطابق مشرقی شہر درنا میں دولت اسلامیہ عراق وشام 'داعش' کے جنگجوئوں کے خلاف مختلف ملیشیائوں کی کارروائی کے نتیجے میں درجنوں داعشی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
پچھلے تقریبا ایک ہفتے سے 'درنا کی مجاہدین کونسل' نامی گروپ سے تعلق رکھنے والے جنگجو انتہاپسند گروپ کے عناصر کے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق "مسلح افراد ہفتے کی صبح سے ہی داعش کو درنا سے باہر نکالنے کے لئے کارروائی شروع کررکھی ہے اور داعش کی صفوں میں درجنوں کی تعداد میں ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔"
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں اسلام پسند گروپوں کی جانب سے قائم کردہ متوازی حکومت کی نمائندہ سمجھی جانیوالی ایجنسی 'لانا' کے مطابق درنا میں داعش کا آخری ٹھکانا فتح کے علاقے میں ہے جبکہ اس کے علاوہ تمام شہر کو داعشی عناصر سے خالی کروا لیا گیا ہے۔
سنہ 2014ء کے آخر سے لے کر اب تک درنا میں داعش کے جنگجو مضبوط موجودگی رکھتے تھے۔
-
لیبیا :انصار الشریعہ نے مختاربلمختار کی ہلاکت کی تردید کردی
لیبیا میں جنگجو گروپ انصار الشریعہ نے الجزائر سے تعلق رکھنے والے القاعدہ کے لیڈر ...
بين الاقوامى -
لیبیا میں امریکی فضائی حملے میں خطرناک القاعدہ لیڈر ہلاک
مختار بلمختار کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی تھی
بين الاقوامى -
لیبیا : طرابلس میں آٹھ تیونسی کارکنان اغوا
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں آٹھ تیونسی شہریوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ تیونس کے ...
بين الاقوامى