داعش نے لونڈیاں بنائی گئی 42 یزیدی عورتیں فروخت کردیں
شام میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) نے عراق کے یزیدی فرقے سے لونڈیاں بنائی گئی 42 خواتین کو جمعرات کے روز شام کے مشرقی صوبے دیرالزور کے المیادین شہر میں نیلامی کے ذریعے فروخت کردیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے ولے ادارے" آبزرویٹری برائے انسانی حقوق" کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ داعشی جنگجوؤں نے یزیدی فرقے کی یرغمال بنائی گئی خواتین کو المیادین کے ایک مقامی ہیڈ کوارٹر میں فروخت کیا۔ گذشتہ روز مجموعی طور پر 42 خواتین کو بیچا گیا اور ان کے بدلے میں 500 سے 2000 ڈالر تک فی کس رقم وصول کی گئی۔ فروخت کی گئی خواتین کے کم سن بچوں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا وہ کہاں ہیں۔
خیال رہے کہ داعش نے پچھلےسال عراق کے شمالی علاقے جبل سنجار پر حملے کے وقت ہزاروں کی تعداد میں یزیدی فرقے کے خواتین اور مردوں کو یرغمال بنانے کے بعد انہیں لونڈیاں اور غلاموں کا درجہ دے دیا تھا۔ بعد ازاں انھیں جنگجوئوں میں بانٹنے کے ساتھ ساتھ فروخت بھی کیا جاتا رہا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 40 یزیدی خواتین کو چند روز قبل عراق سے شام میں المیادین شہر منتقل کیا گیا تھا۔ شام منتقلی کے وقت کئی خواتین کے ساتھ ان کے شیرخوار بچے بھی لائے گئے تھے۔
پچھلے سال اگست میں داعش نے عراق سے یرغمال بنائی گئی 300 یزیدی خواتین کو اپنے جنگجوؤں میں مال غنیمت قرار دے کر تقسیم کیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ داعشی جنگجو اپنے طور پر بھی مال غنیمت میں ملنے والی خواتین کو کم سے کم ایک ہزار ڈالر کے عوض فروخت کرتے رہے ہیں۔ اس طرح انفرادی طور پر اب تک 27 خواتین کو فروخت کیا گیا ہے۔
-
داعش کا کوبانی پر حملہ ،عورتوں اور بچوں سمیت 40 ہلاک
شام کے ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع کرد اکثریتی شہر کوبانی (عین العرب) اور ایک گاؤں ...
مشرق وسطی -
کرد جنگجوئوں نے رقہ کا اہم قصبہ داعش سے چھین لیا
شام میں کرد جنگجوئوں نے دولت اسلامیہ عراق وشام "داعش" کے جنگجوئوں کے ...
مشرق وسطی -
داعش کی سفاکیت :مبیّنہ جاسوسوں کو ڈبو دیا ،سر اڑا دیے
دولتِ اسلامی عراق وشام (داعش) منگل کے روز ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس کے ...
مشرق وسطی -
داعش نے تدمر میں تاریخی مزارات مسمار کردیے
شام کے قدیم شہر کی تاریخی عمارات کے گرد بارودی سرنگیں بچھا دیں
مشرق وسطی -
آسٹریلیا کو انتہائی مطلوب داعش کے دو جنگجو ہلاک
آسٹریلیا کو انتہائی مطلوب دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے دو جنگجو مبینہ طور پر ...
بين الاقوامى -
موصل: امریکی حملے میں داعش کے سرکردہ جنگجو کی ہلاکت
عراق کے شمالی شہر موصل میں امریکی فوج کے فضائی حملے میں داعش کا ایک سرکردہ جنگجو ...
بين الاقوامى