امریکی طیارے کی ترکی سے پرواز کے بعد داعش پر بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکا کے ایک مسلح ڈرون نے ترکی کے ایک ہوائی اڈے سے اڑنے کے بعد شام کے شمالی علاقے میں سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ (داعش) کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

امریکا نے پہلی مرتبہ شام میں داعش پر حملے کے لیے ترکی کا ہوائی اڈا استعمال کیا ہے۔ایک ترک عہدے دار کے مطابق امریکا کے ایک ڈرون نے شام کے شمال مشرقی شہر الرقہ کے نزدیک فضائی حملہ کیا ہے۔واضح رہے کہ الرقہ شام میں داعش کا مضبوط گڑھ ہے اور اس کی خود ساختہ خلافت کا صدر مقام سمجھا جاتا ہے۔

امریکی ڈرون نے ترکی کے انچرلیک ائیربیس سے اڑان بھری تھی۔ترکی نے حال ہی میں امریکا کو اپنے اس ہوائی اڈے کو شام میں داعش کے خلاف فضائی حملوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

درایں اثناء ترک وزیرخارجہ مولود کاوس اوغلو نے بدھ کو امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے ساتھ کوالالمپور میں ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ان کا ملک بہت جلد شام کے شمالی علاقے میں داعش کے خلاف جنگ میں شریک ہوجائَے گا۔امریکا اور ترکی اس وقت شام کے اعتدال پسند باغیوں کو داعش کے خلاف جنگ کے لیے عسکری تربیت دے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں